Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف

Now Reading:

جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف

جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف

جلد جسے جسم کا سب سے بڑا اعضاء کہا جاتا ہے یہ جسم کو ڈھانپنے کے ساتھ جسم کے اندرونی نظام کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کرتا ہے، جبکہ ایک تحقیق کے مطابق  اس پر لگنے والا زخم اگر گہرا ہے تو یہ آنتوں کے بیکٹریا کو تبدیل یا متحرک کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جلد پر کسی بھی قسم کا زخم یا انفیکشن صرف اس کی سطح کو ہی متاثر نہیں کرتا ہے بلکہ یہ جسم کے اندرونی اعضاء میں بہتری یا خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق جلد پر لگنے والے گہرے زخم صحت کے مسائل حل کرنے کے ساتھ جلد کی گہرائیوں سے آگے بڑھ کر آنتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ماضی میں کی جانے والی بہت سی تحقیق میں آنتوں اور جلد کے درمیان واضح تعلق سامنے آیا ہے اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ہمارے نظام انہضام میں موجود بیکٹریا جلد کو متاثر کرتے ہیں تاہم نئی تحقیق نے اس کے برعکس نتائج فراہم کیے ہیں۔

جسم کے کئی اعضاء ایسے ہیں جو بیرونی دنیا کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھتے ہیں ان میں جلد سر فہرست ہے یہ تمام اندرونی اعضاء کے لیے طرح کی ایک رکاوٹ کا کام بھی کرتی ہے اسی طرح دوسرے اعضاء جیسے آنت اور پھیپھڑوں کے آس پاس بھی حفاظتی تہہ یا رکاوٹ ہوتی ہے جو ان اعضاء کا تعین کرنے کے ساتھ حفاظت کا کام بھی انجام دیتی ہیں۔

یہ رکاوٹیں اپیتھیلیل ٹشوز پر مشتمل ہوتی ہیں جو مسلح محافظوں کے طور پر کام کرتی ہیں اور یہ آنتوں میں موجود اچھے بیکٹریا کے افزائش کو حد سے زیادہ بڑھنے سے روکتی ہے اور جبکہ آنتوں می موجود بے ضرر مائٹس آپ کے چہرے کی جلد کو صاف کرتے ہیں۔

Advertisement

کبھی کبھار جلد پر لگنے والی گہری چوٹ دوسرےاعضاء جیسے آنتوں میں تبدیلیوں کا سبب بن ان میں سوزش اور پھیپھڑوں کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ماہر امراض جلد کی ایک ٹیم نے یہ جاننے کے لیے کس طرح جلد کے زخم آنتوں کو متاثر کرتے ہیں چوہوں پر ایک تحقیق کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جلد کو پہنچنے والا نقصان آنتوں میں موجود مائیکرو بایوم کی ساخت کو تبدیل کر دیتا ہے۔

ٹیم نے چوہوں کے ایک گروپ کی جلد پر 1.5 سینٹی میٹر (تقریباً آدھا انچ) کا زخم لگایا۔ اس کے بعد، انہوں نے اپنے پاخانے کا موازنہ چوہوں کے کنٹرول گروپ سے کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا گٹ مائیکرو بایوم میں کوئی فرق سامنے آ یا یا نہیں۔

جو چوہے زخمی ہوئے تھے ان کے پاخانے میں زیادہ بیماری پیدا کرنے والے  اور کم فائدہ مند بیکٹیریا تھے جو مائیکرو فلورا میں نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

جس انزائم کا ضافہ ہوا وہ ہیلورونک ایسڈ ہے جو ٹشو کی چوٹ اور مرمت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، اور کسی زخم کے نتیجے میں جب جلد پر سوزش ہو تو جلد کی اندرونی تہہ سے خارج ہوتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈراؤنے خواب آنا کس بیماری کی طرف اشارہ کرتے ہیں؟
انڈے کی سفیدی کو زردی سے الگ کرنے کے لئے یہ طریقہ آزمائیں
بچوں کو نظر کی کمزوری سے بچانے کے آسان طریقے جانیے
موسمِ گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے اس مشروب کا استعمال کریں!
زیادہ عمر کے لوگ ہیٹ ویو سے خود کو محفوظ کیسے رکھیں؟
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر