Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟

Now Reading:

موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟

موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟

موسم کوئی بھی ہو، جلد کی چمک اور صحت کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدگی سے صفائی ضروری ہے۔ تاہم روزانہ کتنی بار چہرہ دھونا چاہئے؟ اس ضمن میں معروف ماہر امراض جلد ڈاکٹر رشمی شیٹیرا کا کہنا ہے کہ دن میں چار بار چہرے کو دھویا جاسکتا ہے۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ گرمیوں کا موسم انسانی جلد پر کئی مسائل کا باعث بنتا ہے اس کی وجہ گرمی اور حدت ہے جو پسینہ کا سبب بنتی ہے جس سے جلد چکنی ہو جاتی ہے اس طرح کی جلد پر گرد اور میل جمع ہونے لگتاہے جس سے داغ دھبے،  کیل مہاسے اور دانے جنم لینے لگتے ہیں۔

رشمی جلد کی قسم اور طرز زندگی کے لحاظ سے دن میں دو یا تین بار چہرے دھونے کا مشورہ دیتی ہے لیکن یہ کب دھونا چاہئے اس کے بارے یہاں بتایا جارہا ہے۔

 پہلی بار، دن کے آغاز پر

صبح بیدار ہونے پر چہرے کو کسی اچھے فیس واش سے صاف کرنا نہایت ضروری ہیں، اس کی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ جلد سے رات بھر زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں دن کے آغاز پر چہرہ دھونے سے ان مادوں سے نجات مل جاتی ہے اور چہرہ صاف ہوکر ایک طرح کی تازگی کا احساس جگاتا ہے۔

Advertisement

دوسری بار، کام پر جانے سے قبل

اگر آپ آفس ورکر ہیں یا گھر کے کاموں کے لیے خود کو تیار کر رہیں تو اس وقت بھی چہرہ پانی سے دھوکر جلد کی دیکھ بھال کے معمول کا آغاز کریں جسے سی ٹی ایم کہا جاتا ہے یعنی پہلے چہرے کو کسی کلینزر سے صاف کریں پھر اس پر ٹونر اور  اس کے بعد مؤسچرائزر کا استعمال کریں تاہم اس سی ٹی ایم کے بعد سن اسکین لگانا ہرگز نہ بھولیں، رشمی اس کی وجہ یہ بتاتی ہیں کہ اگر آپ جم گئے ہیں یا آپ کی جلد چکنی ہے یا اسے گرمی کی وجہ سے پانی کی کمی  کا سامنا ہے تو اس وقت چہرے دھونا آپ کی جلد مزید صاف کرکے ہائیڈریٹ رکھے گا۔

تیسری بار، ملازمت سے گھر واپس آنے پر

شام میں جب آفس سے گھر واپس آرہے ہوں یا گھر کے کاموں سے فارغ ہوچکے ہوں تو ایسی صورت میں بھی چہرے کی صفائی خاص اہمت رکھتی ہے، دن بھر کے میک اپ، گردوغبار، آلودگی، پسینے سے چھٹکارا پانے کے لیے چہرے کو فیس واش سے صاف کرنا ضروری ہے،  اس کے بعد آپ اپنی شام کی جلد کی دیکھ بھال کا اطلاق کرسکتے ہیں۔ رشمی شام میں ڈبل کلیننگ کی سفارش کرتی ہیں، کیونکہ دن بھر میک اپ کی وجہ سے جلد پر ایک چکنائی اور گرد کی ایک تہہ سی جم جاتی ہے جس کی صفائی بے حد ضروری ہے۔

چوتھی بار، سونے سے قبل 

سونے سے پہلے چہرہ دھونا رات کے وقت جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات کو جلد میں بہتر انداز میں جذب ہونے میں مدد دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ رات میں ایک بار پھر سی ٹی ایم کا مشورہ دیتی ہیں۔

Advertisement

چہرے کو باقاعدگی سے دھونے کے فوائد

جلد کی باقاعدگی سے صفائی چہرے سے گندگی، تیل، آلودگی، جراثیم، کھردری جلد اور دیگر میل کو دور کرنے میں مدد دیتی ہے جو کہ ایکنی جیسے مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ چہرے کو باقائدگی سے دھونے سے جلد پر ہر طرح کی مصنوعات بہتر انداز میں جذب ہوتی ہے۔ یہ چکنی جلد کو مزید چکنی ہونے بچاتی ہے اور جلد کے مسامات بھی صاف رہتے ہیں۔

کوشش کریں کہ جلد کی قسم کے مطابق صحیح فیس واش یا فیشل کلینزر کا انتخاب  کریں کسی بھی پروڈکٹ کو استعمال کرنے سے پہلے کسی ماہر جلد سے مشورہ  ضرور کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چقندر کا جوس پینے کا یہ فائدہ آپکو ضرور پسند آئے گا
قبل از وقت موت سے بچنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
موٹاپے کی ایک اور اہم وجہ سامنے آ گئی
آموں کو کھانے سے قبل دھونا کیوں چاہیے؟
کوئٹہ ایڈز کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ قرار
انرجی ڈرنکس پینے والوں کے لئے بُری خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر