Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے

Now Reading:

یہ عام سی وجہ ضرورت سے زیادہ کھانا کھانے کا سبب بنتی ہے
کچھ لوگ بہت زیادہ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ وجہ جانیے

کچھ لوگ بہت زیادہ کھانا کیوں کھاتے ہیں؟ وجہ جانیے

اکثر لوگ کھانا سیر ہوکر کھالیں تب بھی کچھ دیر گزرنے کے بعد انہیں بھوک ستانے لگتی ہے اور انہیں احساس ہوتا ہے کہ جیسے انہوں نے کچھ کھایا ہی نہیں، اور ایسی صورت میں وہ اسنیکس جیسے چپس، بسکٹس، کیک اور آئس کریم کھانا شروع کر دیتے ہیں تاہم ایک نئی تحقیق میں ضرورت سے کھانے کی ایک سادہ سی وجہ سامنے آئی ہے۔

جرنل آف پرسنالٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق کھانے کھاتے ہوئے کسی دوسرے عمل جیسے موبائل دیکھنے میں مشغول ہونے سے آپ پیٹ بھرنے کے احساس اور کھانا کھانے کے بعد حاصل ہونے والے اطمینان  سے محروم رہتے ہیں جس کے بعد آپ مزید کھانا کھا کر اس احساس اور اطمینان کو حاصل کرتے ہیں۔

بیلجیئم کی گینٹ یونیورسٹی میں کی جانے والی اس تحقیق کے مرکزی مصنف اسٹیفن لی مرفی کا کہنا ہے کہ زیادہ کھانے کے استعمال خود پر قابو نہ رکھنے کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ تاہم نتائج کے مطابق اگر آپ کسی سرگرمی سے لطف اندرز ہونے میں اور کوئی خاص ہدف حاصل کرنے مشغول ہوجاتے ہیں تو یہ عمل بھی زیادہ کھانے کا سبب بنتا ہے۔

 مرفی کی ٹیم نے اس تحقیق میں 122 لڑکے اور لڑکیوں جن کی عمر 18 سے 24 سال کے درمیان تھی سے پوچھا کہ کیا وہ کھانا کھانے سے پہلے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس سے لطف اندوز ہوں گے۔

Advertisement

اس کے بعد تمام شرکاء کو تین شرائط میں سے کسی کا انتخاب کر کے کھانا کھانے کو کہا گیا، جس میں ایک طریقہ یہ تھا کسی بھی چیز یا ڈیوائس کے استعمال کے بغیر کھانا، دوسرے میں کھانے کے دوران ویڈیو دیکھنا جبکہ تیسرے میں ٹیٹرس گیم کھیلنا تھا۔

دوپہر کے کھانے کے بعد، تمام شرکاء نے کھانے کے حوالے سے اپنے تاثرات کہ کتنا کھایا، کتنا لطف اندوز ہوئے، وہ کتنے مطمئن ہیں اور کیا وہ مزید تسکین چاہتے ہیں سے آگاہ کیا اس کے بعد ایسے شرکاء جنہوں نے دن کے کسی وقت اسنیکس کھائے ان کو بھی نوٹ کیا گیا۔

نتائج کے مطابق ایسے تمام شرکاء جو کھانا کھاتے وقت کسی بھی سرگرمی میں مشغول تھے انہوں نے کھانے سے کم اطمینان اور کم لطف اندوز ہونے کے ساتھ مزید تسکین اور بعد میں اسنیکس کھانے کی بڑھتی ہوئی خواہش کی اطلاع دی۔

محققین نے کھانے کے اس رجحان کو ہیڈونک کمپینسیشن کا نام دیا ہے۔ جس میں مطلوبہ چیز جس سے اطمینان حاصل کرنے بجائے کسی دوسری اضافی شے سے اسے پورا کیا جائے۔

مرفی اور ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگر یہ زیادہ کھانے کا بنیادی وجہ ہے تو زیادہ کھانا کھانے سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے وضع کرنے اور ساتھ ہی ہیڈونک کمپینسیشن کے اثر کی نقل تیار کرنے اور اس کی تصدیق کرنے کے لیے مزید تحقیق کا ارادہ رکھتی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوڈلز کھانے کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر
قربانی کے گوشت کو لمبے عرصے تک کیسے محفوظ رکھا جائے؟
مردوں اور خواتین میں سے کون زیادہ گوشت کھاتا ہے؟
پپیتا کھانے کے یہ فائدے آپکو ضرور پسند آئیں گے
ڈپریشن میں مبتلا افراد کے لئے تشویشناک خبر
دل کی اچھی صحت کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر