Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں؟ تو یہ طریقے آزمائیں!

Now Reading:

اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں؟ تو یہ طریقے آزمائیں!

اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں؟ تو یہ طریقے آزمائیں!

اگر آپ بھی اپنے بڑھے ہوئے پیٹ سے پریشان ہیں تو آج ہم آپکو چند طریقے بتائیں گے جن سے آپ توند کو کم کرسکتے ہیں۔

پروٹین اور فائبر سے بھرپور کھانے

پروٹین اور فائبر سے بھرپور کھانا کھانے سے دن بھر آپ کا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے جس کے سبب آپ زیادہ کھانا کھانے سے بچ جاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ پروٹین اور فائبر آپ کے میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے کیلوریز کو جسم سے کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

 پھل، سبزیوں، دلیہ، پھلیوں سمیت گوشت میں بھاری مقدار میں پروٹین اور فائبر  پایا جاتا ہے۔

Advertisement

 چینی کا کم استعمال

چینی یا چینی سے بنی کوئی بھی میٹھی ڈش آپ کی توند نکلنے کا سبب بنتی ہے، اس لیے پیٹ کو کم کرنے کیلئے سب سے پہلے چینی کا استعمال کم سے کم کرنا ضروری ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی کا زیادہ استعمال ناصرف بہت سی بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ جلد کو بھی شاداب بناتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال بھوک لگنے سے بچاتا ہے جس کے سبب آپ بےوقت کھانے سے بچ سکتے ہیں اور یہ میٹابولزم کو بھی بہتر کرتا ہے جس کے سبب کیلوریز کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ورزش کریں

Advertisement

ورزش کرنا صحت کیلئے بہت ضروری ہے ، ورزش آپ کو چست رکھنے کے ساتھ ساتھ وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔

پش اپس، دوڑ اور رسی کودنے جیسی آسان  ورزش سے پیٹ کی چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے
ذہنی دباؤ کم کرنے کے 10 فوری اور آسان طریقے
پلاسٹک سرجری نے جاپانی لڑکی کا چہرہ ہی نہیں، شخصیت بھی بدل دی
فجٹ اسپنر واقعی توجہ میں اضافہ کرتے ہیں،سائنس کیا کہتی ہے؟
یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق
ورزش کا مختصر دورانیہ کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر