چائے دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے مشروبات میں سے ایک ہے، جس میں بعض افراد چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرتے ہیں۔
چائے پینے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرتی ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ چینی کے بجائے گڑ کی چائے صحت کیلئے مفید ہوتی ہے۔
اس حوالے سے ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ گڑ کی چائے، جس میں آئرن، کیلشیم اور دیگر معدنیات کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے، صحت بخش ہوتی ہے۔ تاہم، آپ کو دو چیزوں کو یاد رکھنا ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ چائے میں ایسے مرکبات ہوتے ہیں جو معدنیات اور غذائی اجزاء کے جسم میں جذب کو کم یا ختم کرتے ہیں، لہٰذا چاہے آپ اپنی چائے میں گڑ شامل کریں یا نہ کریں، آپ کے جسم کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ گڑ والی چائے پیتے ہیں یا چینی والی کیونکہ گلوکوز کے لیے آپ کے جسم کا ردعمل وہی رہتا ہے۔
لہٰذا، آپ چینی کے بجائے گڑ کا انتخاب کر سکتے ہیں لیکن آپ انسولین کی بڑھتی ہوئی سطح سے بچ نہیں سکتے کیونکہ آپ کے خون میں شوگر کی سطح میں تب بھی اضافہ ہوگا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News