آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کیل مہاسوں سے بچنے کے لئے کونسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مچھلی کھانے کی عادت اس سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کی چربی والی مچھلی کھانے سے کیل مہاسوں کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
ماہرین نے اس تحقیق میں کیل مہاسوں کے شکار 60 مریضوں کو شامل کیا اور دریافت ہوا کہ 98 فیصد افراد کے جسموں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی کمی ہے۔
ان افراد کو پھلوں، سبزیوں، گریوں اور مچھلی کے گوشت پر مشتمل غذا اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کے سپلیمنٹس کا استعمال کرایا گیا اور کیل مہاسوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
ماہرین کے مطابق اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے جسم میں ورم گھٹ جاتا ہے جبکہ جِلد میں تیل بننے کا عمل کا کنٹرول ہوتا ہے جس سے کیل مہاسوں میں کمی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پھلوں، سبزیوں، سالم اناج اور مچھلی پر مشتمل غذا سے جسم کو اینٹی آکسائیڈنٹس ملتے ہیں جس سے جِلد کے تمام افعال پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گریوں اور مچھلی کی ورم کش خصوصیات سے چنبل اور کیل مہاسوں سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے جبکہ زیتون کا تیل جِلد کی نمی برقرار رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News