کیا آپ جانتے ہیں کہ نوجوان افراد میں کینسر تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مقابلے نئی نسل میں تیزی سے کینسر پھیل رہا ہے اور دنیا بھر کے نوجوان خصوصی طور پر 17 اقسام کے کینسر کا شکار ہو رہے ہیں۔
ماہرین نے اس تحقیق میں دو کروڑ 30 لاکھ کینسر کے شکار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔
انہوں نے تحقیق کے دوران کینسر سے ہلاک ہونے والے 70 لاکھ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا اور ان تمام افراد کی عمریں 25 سے 84 سال کے درمیان تھیں۔
ماہرین نے 1920 سے لے کر 1990 تک پیدا ہونے والے افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ ماضی کے مقابلے 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد میں کینسر کی 17 اقسام زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ ماضی کے مقابلے 1990 کی دہائی میں ہیدا ہونے والی لڑکیوں میں رحم مادر (بچے دانی) کے کینسر میں 169 فیصد اضافہ ہوا۔
ماضی میں بھی 30 سے 40 سال کی درمیان کے عمر میں ہی افراد کی صحت پر بڑا اثر پڑتا تھا اور اب بھی ایسا ہی ہے لیکن نئی نسل کے افراد میں یہ تبدیلی خطرناک بن چکی ہے۔
مجموعی طور پر 1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے افراد میں 1950 اور 1955 تک پیدا ہونے والے افراد کے مقابلے 34 اقسام کی کینسر تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ 17 اقسام کی کینسر انتہائی تیز ہوچکی ہیں۔
1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے نوجوان افراد میں زیادہ تر پیٹ کی مختلف اقسام کی کینسر ہوتی ہے، جس میں آنتوں، جگر، معدے، گردوں اور پھیپھڑوں سمیت دیگر اقسام شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ نئی نسل میں کینسر تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے لیکن بظاہر ماحولیاتی تبدیلی اور طرز زندگی میں نمایاں تبدیلی کی وجہ سے کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طرز زندگی تبدیل ہونے سے کم عمری میں ہی لوگ موٹاپے کا شکار بن رہے جب کہ ان کی غذا بھی ناقص ہوچکی ہے جو کہ کینسر کے بڑھنے کی ممکنہ وجوہات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کے تیزی سے پھیلنے اور سامنے آنے کی ایک وجہ طبی سہولیات بھی ہیں اور لوگ تھوڑا سا مسئلہ ہونے پر بھی چیک اپ کرواتے ہیں، جس وجہ سے بیماریاں سامنے آ رہی ہیں اور کینسر بھی اسی وجہ سے تیزی سے پھیلتا محسوس ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News