Advertisement
Advertisement
Advertisement

دن میں کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟ ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

دن میں کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟ ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

دن میں کتنی بار منہ دھونا چاہیے؟ ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی

دن میں منہ دھونے کی تعداد کے حوالے سے ماہرین کی اہم تحقیق سامنے آگئی ہے۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر فرد کو صبح اور رات روزانہ کم از کم 2 بار ضرور چہرے کو دھو لینا چاہیے، اگر پسینہ بہت زیادہ خارج ہو رہا ہو تو پھر چہرے کو تیسری بار بھی دھویا جا سکتا ہے۔

 انکا کہنا ہے کہ اگر آپ دن بھر میں صرف ایک بار منہ دھوتے ہیں تو یہ کام سونے سے قبل کرنا چاہیے تاکہ دن بھر میں جِلد پر اکٹھی ہونے والی گرد اور چکنائی کی صفائی ہو سکے۔

خشک یا حساس جِلد کے مالک افراد کو روزانہ 2 بار منہ دھونے سے خارش کے مسئلے کا سامنا ہو سکتا ہے،تو انہیں دن بھر میں کم از کم ایک بار منہ دھونا چاہیے جبکہ رات کو اچھے وائپس کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ جِلد کی صفائی ہو سکے۔

ماہرین کے مطابق چکنی یا کیل مہاسوں سے متاثر جِلد کے مالک افراد کو دن میں 2 بار سے زیادہ منہ دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ پسینے کے اخراج کا باعث بننے والی ہر سرگرمی کے بعد منہ کو دھونے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ پسینے اور گرد کی صفائی ہو سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کھانے کا یہ عام سا طریقہ آپ کے وزن کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے
ذہنی دباؤ کم کرنے کے 10 فوری اور آسان طریقے
پلاسٹک سرجری نے جاپانی لڑکی کا چہرہ ہی نہیں، شخصیت بھی بدل دی
فجٹ اسپنر واقعی توجہ میں اضافہ کرتے ہیں،سائنس کیا کہتی ہے؟
یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق
ورزش کا مختصر دورانیہ کینسر کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر