کیا آپکو معلوم ہے کہ گرم کھانا فریج میں رکھنے سے کیا نقصان ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔
ماہرین کے مطابق اگر آپ فوری طور پر ریفریجریٹر میں گرم کھانا رکھتے ہیں تو آپ اس کی غذائیت سے محروم ہو سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ کا ریفریجریٹر کھانے کو ٹھنڈا کرنے میں زیادہ ٹائم لے۔ تاہم ہلکا گرم کھانا فریج میں رکھنا ٹھیک ہے۔
کم از کم اسے ریفریجریشن سے پہلے روم ٹیمپریچر پر آنے کا انتظار کرنا چاہیے اور فریج کا ٹیمپریچر بھی 2 سے 4 سینٹی گریڈ کے درمیان سیٹ ہونا لازمی ہے۔
گرم کھانا فریج میں رکھنے سے سالمونیلا بیکٹیریا فریج میں موجود کھانے کو بہت آسانی سے خراب کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ گرم کھانا فریج میں رکھنے سے دوسری چیزیں بھی خراب ہوسکتی ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ گرم کھانے کو دو گھنٹے سے زیادہ باہر نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ اس کے بعد بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔ اگر آپ انتظار کرنا چاہتے ہیں تو دو گھنٹے کے اندر فریج میں رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News