پاکستان میں 8 کروڑ سے زائد افراد کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت صحت نے اعداد و شمار ایوان میں پیش کر دیے۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی امراض میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ ملک میں 8کروڑ سے زائد لوگ نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام بڑے اسپتالوں میں نفسیاتی علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ 126 میڈیکل کالجوں میں ذہنی امراض اور شعبہ نفسیات کام کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News