Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے تجربہ کے لیے 28 دن میں سینکڑوں انڈے کھا لیے

Now Reading:

ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے تجربہ کے لیے 28 دن میں سینکڑوں انڈے کھا لیے
ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے تجربہ کے لیے 28 دن میں سینکڑوں انڈے کھا لیے

ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے تجربہ کے لیے 28 دن میں سینکڑوں انڈے کھا لیے

انڈے کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ متنازعہ غذاؤں میں ہوتا ہے، اور انڈے کی زردی کی وجہ سے اسے غیر صحت بخش قرار دیا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں ایک میڈیکل اسٹوڈنٹ نے ایک دلچسپ تجربہ کر کے ماضی میں انڈے کے حوالے سے کی گئی تمام تحقیقات  پر ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

 ہارورڈ میڈیکل کے ایک طالب علم نے حال ہی میں 28 دنوں کے دوران 720 انڈے کھا کر ایک دلچسپ تجربہ مکمل کیا تاکہ یہ جان سکے کہ انڈے اس کے کولیسٹرول کو کیسے متاثر کرتے ہیں۔

انڈے کے حوالے سے طویل عرصے سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ ایل ڈی ایل لو ڈینسیٹی لائیپو پروٹین یا خراب کولیسٹرول بڑھاتے ہیں،  اگرچہ حالیہ برسوں میں انڈوں کے بارے میں یہ تاثر تبدیل ہو چکا ہے، لیکن بہت سے صحت کے ماہرین اب بھی خبردار کرتے ہیں کہ انڈے اعتدال کے ساتھ کھائیں جائیں۔

 تاہم، حال ہی میں کیے جانے والا تجربے کے نتائج نے ایک بار پھر انڈے کے روزانہ استعمال کے اثرات پر گرما گرم بحث کو جنم دے دیا ہے۔

 نک ہورووٹز، جو کہ ہارورڈ کے میڈیکل اسٹوڈنٹ ہیں اور میٹابولک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں، نے ایک انتہائی اہم تجربہ کیا تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ 28 دن تک ہر گھنٹے میں ایک انڈہ کھانے سے ان کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ نہ صرف وہ اس چیلنج میں کامیاب ہوئے، بلکہ اس غیر معمولی غذا کے دوران کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج بھی حیران کن تھے۔

Advertisement

نک ہورووٹز کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد میٹابولزم کا عملی مظاہرہ تھا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ مختلف افراد میں کولیسٹرول کو متاثر کرنے والے عوامل کیا ہیں، مجھے توقع تھی کہ صرف انڈے کھانے سے میرے کولیسٹرول کی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اور واقعی ایسا ہی ہوا۔

ایک مہینے میں 60 درجن انڈے کھانا کوئی معمولی بات نہیں، لیکن 25 سالہ میڈیکل اسٹوڈنٹ نے اپنے صحت کو خطرے میں ڈالنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی تاکہ انڈے کے اصل اثرات جا جانا جاسکے۔

اس نے اس تجربے کے لیے مفروضہ پیش کیا کہ انڈوں سے بھرپور غذا سے ان کے  ایل ڈی ایل کولیسٹرول پر منفی اثر نہیں پڑے گا، لیکن یہ بات سامنے آئی کہ کیٹو ڈائیٹ کے بعد کاربوہائیڈریٹس شامل کرنے سے خراب کولیسٹرول کی سطح میں کمی آ سکتی ہے۔

نک کا ایل ڈی ایل کولیسٹرول  تجربہ شروع کرنے سے قبل  90 ملی گرام فی ڈیسی میٹر تھا جب وہ ایک تاہم کیٹو ڈائیٹ پر جانے کے بعد، ان کے کولیسٹرول کی سطح انڈے کے تجربے کے پہلے دو ہفتوں میں 2 فیصد کم ہوئی، اور پھر اگلے دو ہفتوں میں جب انہوں نے کاربوہائیڈریٹس شامل کیے تو 18 فیصد مزید کم ہوئی۔

اگرچہ نک ہورووٹز کے نتائج حیران کن ہیں، خاص طور پر اتنے زیادہ انڈے کھانے کے باوجود، ان کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ “بہترین” غذا جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ “جب آپ کسی شخص کے لیے اچھی غذا کا جائزہ لیتے ہیں، تو آپ کو ان کی بنیادی میٹابولک صحت اور ان کے اہداف کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینسر سے تحفظ میں مددگار یہ 4 طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس غذا میں ضرور شامل رکھیں
دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں
لکھنے کا یہ عام سا طریقہ طلباء کے سیکھنے کا عمل بہتر بنا سکتا ہے
والدین کا بچے کے ساتھ کھیلنے کا انداز، ان کے سماجی تعلقات کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
خواتین میں کولیسٹرول اور الزائمر کےدرمیان اہم تعلق دریافت
پہیلیاں ذہنی تنزلی کو سست کر سکتی ہیں، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر