Advertisement
Advertisement
Advertisement

پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟

Now Reading:

پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟

پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟

آپ کے گھر کا فرش ہو یا کچن کی دیو اریں سب ہی کسی نہ کسی پتھر  یعنی ٹائل یا ماربل سے مزین ہوتی ہیں، تاہم ان پتھروں کوتراش کر درودیوار کی زینت بنانے والے کئی افراد مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں جن میں پھیپھڑوں سے جڑے امراض سرفہرست ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، ایسے تمام مزدور جو پتھروں اور ماربل کو تراشتے کا کام انجام دیتے ہیں وہ ممکنہ طور پر پھیپھڑوں کی بیماریوں  میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

شکاگو میں ریڈیولوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکہ میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق پتھروں کی کٹائی کے دوران پیدا ہونے والی دھول کو سانس میں لینا پھیپھڑوں کی بیماری “سلکوسس” کا باعث بن سکتی ہے۔

یہ مرض عموماً تعمیراتی صنعتوں میں کام کرنے والے مزدوروں میں زیادہ پایا جاتا ہے، سلکوسس مرض بہت چھوٹے سیلیکا کرسٹل کو سانس میں لینے کی وجہ سے جنم لیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ، یہ پھیپھڑوں کو ناقابلِ تلافی پہنچا سکتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں 55 انجنیئرڈ اسٹون کاؤنٹر ٹاپ کے مزدوروں کا تجزیہ کیا گیا، جو کہ تمام مرد حضرات تھے، ان تمام کے پھیپھڑوں کی سی ٹی اسکین اور پھیپھڑوں (پلمونری) فنکشن ٹیسٹ میں سلکوسس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

Advertisement

ان میں سے 21  مردوں کے ایک گروپ میں اس مرض کی شدید علامات پائی گئیں۔ ان کی اوسط عمر 43 سال تھی اور وہ اوسطاً 18 سال تک کاؤنٹر ٹاپ کی تیاری میں کام کر چکے تھے۔ (اوست کا مطلب ہے کہ آدھے مزدور زیادہ عمر کے تھے اور طویل عرصے تک کام کر چکے تھے، اور آدھے کم عمر کے تھے اور کم عرصہ کام کیا تھا)

اس تحقیق کے مرکزی محقق لطیف کا کہنا ہے کہ یہ ایک نئی اور ابھرتی ہوئی وبا ہے، اور ہمیں اس بیماری کے بارے میں آگاہی بڑھانی ہوگی تاکہ مریضوں کے لیے تشخیص اور علاج میں تاخیر سے بچا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرد اور خشک موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں ؟
منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں
اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر