Advertisement
Advertisement
Advertisement

لکڑی جیسی سخت چیز چبانا یاداشت کو بہتر بنا سکتاہے

Now Reading:

لکڑی جیسی سخت چیز چبانا یاداشت کو بہتر بنا سکتاہے
لکڑی جیسی سخت چیز چبانا یاداشت کو بہتر بنا سکتاہے

لکڑی جیسی سخت چیز چبانا یاداشت کو بہتر بنا سکتاہے

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لکڑی جیسی سخت چیز چبانا یاداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

اس نئے مطالعے کے مطابق، لکڑی جیسے سخت مواد کو چبانے سے انسان کے دماغ میں ایک قدرتی طور پر موجود اینٹی آکسیڈنٹ کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو کہ کسی بھی شخص کی یاداشت میں بہتری لا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چبانے سے دماغ میں خون کی فراہمی متحرک ہوتی ہے اور یہی عمل  مختلف ذہنی افعال میں بہتری لا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ طبی شواہد بھی یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جو لوگ چبانے کو مشکل سمجھتے ہیں، ان کی ذہنی صلاحیتیں کم ہوتی ہیں اور ذہنی عارضے زیادہ ہوتے ہیں۔

اس نئے مطالعے میں، محققین نے نیورولوجیکل ٹشوز میں آکسیڈیٹو اسٹریس کے ممکنہ اثرات کو جانچنے کی کوشش کی جسے پہلے ہی دماغی صلاحیت کی کمی میں اہم کردار ادا کرنے والا سمجھا جاتا ہے۔

Advertisement

جسم میں کئی میٹابولک عمل کے نتیجے میں  نقصان دہ مالیکیولز جنم لیتے ہیں جنہیں ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز کہا جاتا ہے، یہ دماغ میں آکسیڈیٹو نقصان کا سبب بن سکتے ہیں،  دماغ کا ایک بہترین دفاع آکسیڈیٹو اسٹریس کے خلاف اینٹی آکسیڈنٹ گلوٹاتھایون (GSH) ہے۔

واضح رہے کہ گلوٹاتھایون پورے جسم میں کئی اہم افعال انجام دیتا ہے، بشمول نیورونز کو ری ایکٹو آکسیجن اسپیشیز سے بچانا۔

اس مقصد کے لیے محققین نے جنوبی کوریا کے ڈیگو سے 52 صحت مند یونیورسٹی کے طلباء کو شامل کر کے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا۔

27 شرکاء پر مشتمل ایک گروپ کو پیرافن موم کا گم چبانے کے لیے دیا گیا؛ جبکہ دوسرے گروپ کے 25 شرکاء کو لکڑی کی اسٹک دی جسے معالج زبان کو دیکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں چبانے کے لیے دی۔

دونوں گروپ کے شرکاء نے پانچ منٹ تک اپنے تفویض کردہ مواد کو چبایا، جبکہ محققین نے دماغ میں میگنیٹک ریزوننس اسپیکٹرواسکوپی کا استعمال گلوٹاتھایون کی سطح کو چبانے سے پہلے اور بعد میں ناپا۔ جبکہ تمام شرکاء نے سرگرمی سے پہلے اور بعد میں ایک ذہنی ٹیسٹ بھی لیا۔

محققین کے مطابق چبانے سے گلوٹاتھایون کی سطح میں نمایاں اضافہ نوٹ کیا گیا، خاص طور پر لکڑی چبانے والے گروپ میں گم چبانے والے گروپ کے مقابلے یہ سطح زیادہ تھی، اسی طرح ٹیسٹس میں بھی لکڑی چبانے والے گروپ نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

Advertisement

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج ثابت کرتے ہیں کہ چبانے سے انسانی دماغ میں اینٹی آکسیڈنٹس کی سطح بدل سکتی ہے، اور دماغ میں اینٹی آکسیڈنٹ کی سطح میں اضافہ ذہنی صلاحیت سے وابستہ ہے، اس تحقیق کے مصنفین نے مزید کہا کہ ان نتائج کی تائید کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شدید گرمی کے سبب کراچی میں جلدی امراض سراٹھانے لگے
وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے
کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مریض رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی
دماغی پروٹین بھی ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی ماہرین
کراچی میں پھیپھڑوں کی پُراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر