Advertisement
Advertisement
Advertisement

پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں بہتر نیند کی ضامن، تحقیق

Now Reading:

پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں بہتر نیند کی ضامن، تحقیق
پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں بہتر نیند کی ضامن، تحقیق

پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں بہتر نیند کی ضامن، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذائیں پرسکون نیند اور اس کے دوارنیے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں نیند اور غذا کا آپس میں گہرا تعلق ہے، تاہم اس نئی تحقیق میں اس حوالے سے مزید دلچسپ تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔

جاپان کی یونیورسٹی آف سوکوبا کے محققین نے 4,825 افراد کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا ہے جو نیند اور غذا کی نگرانی کے لیے موبائل ایپس کا استعمال کر رہے تھے۔

اس تحقیق کے نتائج کے مطابق چکنائی اور سوڈیم کی زائد مقدار  نیند کے کم دورانیےجبکہ زیادہ پروٹین اور فائبر کی مقدار زیادہ نیند کے وقت سے منسلک تھی۔

محققین کا کہنا ہے  کہ جن لوگوں کی خوراک میں فائبر کا زیادہ تناسب ہوتا ہے وہ نہ صرف جلدی سو جاتے ہیں بلکہ دوران نیند  کم بیدار ہوتے ہیں۔ فائبر اور نیند کے معیار کے درمیان اسی طرح کا تعلق ماضی کی تحقیق میں بھی سامنے آچکا ہے۔

Advertisement

تاہم اس نئی تحقیق میں فرق بہت زیادہ نہیں تھا، تحقیق میں شامل ایسے شرکاء جنہوں نے پروٹین کی زائد مقدار کو غذا میں شامل رکھا وہ ہر رات ایک چوتھائی گھنٹے سے کچھ زیادہ نیند لے رہے تھے۔

محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ پروٹین کھانے سے دماغ میں میلاٹونن اور سیروٹونن سمیت کیمیائی میسنجرز کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے جو نیند کو منظم کرنے میں مدد دیتے ہیں، اسی طرح فائبر کی مقدار سے آنتوں کے بیکٹیریا پر مثبت اثرات پڑتے ہیں جو کہ ایک صحت مند آنت صحت مند نیند سے منسلک ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شدید گرمی کے سبب کراچی میں جلدی امراض سراٹھانے لگے
وزن کم کرنا ہو یا صحت کا حصول، آلو کے فوائد آپ کو حیران کر دیں گے
کوئٹہ میں کانگو کا ایک اور مریض رپورٹ، تعداد 4 ہوگئی
دماغی پروٹین بھی ذہنی امراض کا سبب بن سکتا ہے، طبی ماہرین
کراچی میں پھیپھڑوں کی پُراسرار بیماری پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیے
کئی برس قبل امراض جگر کی درست پیش گوئی کرنے والے پروٹین دریافت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر