Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خشک آلو بخارے کھانے کے یہ فوائد جان لیں

آج ہم آپکو خشک آلو بخارے کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

آلو بخارا جس کو مزے لے کر ہم سب ہی کھا لیتے ہیں لیکن اس کے بہترین فائدے سے ناواقف ہیں۔

فوائد

خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے جبکہ اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن اور جوڑوں کا دور بھی دور ہوجاتا ہے۔

اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہیں جو جگر کا بخار نہیں ہونے دیتا جبکہ یہ ذہنی دباؤ کم کرنے میں ہماری سب سے زیادہ مدد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں خشک آلو بخارے کھانا کیوں ضروری ہے؟ تحقیق

بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے خشک آلو بخارے بہت مفید ہے جبکہ یہ دل اور جگر کے بڑے مسائل کو کنٹرول کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

آلو بخارے کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں، سب سے پہلے تو یہی کہ آپ دھو کر کھائیں۔

اس کا روزانہ ایک گلاس جوس پی لیں۔

سلاد کے ساتھ آلو بخارے کو استعمال کریں۔

آلو بخارے کو رات بھگو کر رکھیں اور صبح نہار منہ کھالیں۔

اس کی چائے پکا کر پی لیں، اور جن کو شوگر ہے وہ اس میں چینی کا استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار بہترین پھل کون سا ہے؟