Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جانیے ان عام عادات کے بارے میں جو نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہیں

عمر بڑھنے کے ساتھ کو نظر کے کمزور ہونے کے امکان بڑھ جاتے ہیں لیکن کیا آپ ان عام عادات کے بارے میں جانتے ہیں جو نظر کی کمزوری کا باعث بنتی ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

 عمر اور موروثی اثرات سے ہٹ کر طرز زندگی کی چند عام عادات بھی آپ کو چشمہ پہننے پر مجبور کر سکتی ہیں۔ یہ عادات بہت زیادہ عام ہوتی ہیں اور اکثر افراد انہیں نقصان دہ بھی نہیں سمجھتے۔

نیند کی کمی

نیند کی کمی سے آنکھیں تھکاوٹ کا شکار ہونے لگتی ہیں اور بتدریج بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔

آنکھیں مسلنا

آنکھوں کو بہت زیادہ مسلنے سے قرنیہ کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور بینائی کمزور ہوتی ہے، جس کے باعث چشمے کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

تمباکو نوشی

تمباکو نوشی اور طبی مسائل کا تصور کرتے ہوئے بینائی کا خیال ذہن میں نہیں آتا۔ مگر تمباکو نوشی سے بینائی بھی کمزور ہو جاتی ہے۔

آنکھوں کو دھوپ سے تحفظ فراہم نہ کرنا

کیا آپ کو معلوم ہے کہ سورج کی شعاعوں آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں؟ سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور بینائی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مدھم روشنی میں دیر تک کام کرنا

مدھم روشنی میں بہت زیادہ وقت تک کام کرنے سے آنکھوں پر دباؤ بڑھتا ہے اور بینائی کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔

بہت زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارنا

کمپیوٹر پر کئی گھنٹوں تک کام کرنا یا اسمارٹ فون پر زیادہ دیر تک مطالعہ کرنے سے آنکھیں خشک ہوتی ہیں، جبکہ بینائی دھندلانے اور دیگر مسائل کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

پانی کم پینا

اگر آپ پانی کم پیتے ہیں تو آنکھیں بھی ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں آنکھوں کے پھولنے، خشک یا سرخ ہونے کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے اور بینائی دھندلانے لگتی ہے۔

ناقص غذا

پانی کے ساتھ ساتھ غذا بھی بینائی کے لیے اہم ہوتی ہے۔ اگر جنک یا فاسٹ فوڈ کا استعمال کرتے ہیں تو اس سے صحت کے ساتھ ساتھ بینائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔