Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول ٹو میں ٹریننگ سیشن

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی اوول ٹو میں گزشتہ روز بھی ٹریننگ سیشن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرم موسم کے باوجود قومی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باولنگ کی بھرپور مشقیں کی جبکہ قومی اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی آج ہفتہ کی شام میں ٹریننگ کریں گے جبکہ ٹریننگ سیشن سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم     پری میچ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا۔