Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی آسٹریا اور کویت کے رہنماؤں سے جرمن اور عربی زبان میں خوشگوار گفتگو

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں آسٹریا اور کویت کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں جس دوران انہوں نے جرمن اور عربی زبان میں گفتگو کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جن میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر اور کویت کے ولی عہد عزت مآب شیخ صباح الخالد الحمد المبارک شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسچن اسٹاکر سے ملاقات کے دوران خوشگوار گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جرمن زبان میں تبادلۂ خیال بھی کیا۔ وزیراعظم نے جرمن زبان میں چانسلر کو اپنے 1980 کی دہائی میں کیے گئے دورۂ آسٹریا کی یادیں تازہ کرکے واقعات سنائے۔

 

علاوہ ازیں وزیراعظم نے نیویارک میں کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے بھی ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے عربی زبان میں دوستانہ گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عربی زبان میں پاکستان اور کویت کی دیرینہ دوستی اور شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے اسے ’’دائمی اور لازوال‘‘ قرار دیا۔

متعلقہ خبریں