Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غزہ پر 2 سال سے چھائی خون آشام رات کا اختتام قریب، حماس اور اسرائیل امن منصوبے پر متفق ہوگئے

واشنگٹن : اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فریقین کے درمیان ابتدائی اقدامات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔”

صدر ٹرمپ کے مطابق اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو متفقہ حد تک واپس بلانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کی جانب پہلا قدم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اسرائیل، عرب و مسلم دنیا، ہمسایہ ممالک اور امریکہ کے لیے ایک عظیم دن ہے۔

ٹرمپ نے اس موقع پر قطر، مصر اور ترکی کے ثالثوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جن کی کوششوں سے مذاکرات میں پیش رفت ممکن ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی کہ “تمام فریقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا” تاکہ خطے میں ایک متوازن اور پائیدار امن معاہدہ قائم کیا جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ “غزہ میں سیز فائر کے بہت قریب ہیں” اور اگر مذاکرات اسی طرح جاری رہے تو ممکن ہے ہفتے کی شام یا اتوار کو امن ڈیل طے پا جائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امکان کا اظہار بھی کیا کہ وہ رواں ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کر سکتے ہیں تاکہ امن مذاکرات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ڈیل کے بہت قریب ہیں، اور یہ خطے کے مستقبل کے لیے ایک بڑی کامیابی ہو گی۔”

متعلقہ خبریں