پاکستان کے نامور اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریزمیں لوہا منوالیا۔
تفصیالت کے مطابق اداکار آصف رضا میر نے امریکی ٹی وی سیریز ’گینگز آف لندن‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر پیش کیے۔
https://www.instagram.com/p/B-NFtwDl5t_/?utm_source=ig_web_copy_link
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کی اداکاری کی کچھ سین موجود ہیں۔
امریکی ٹی وی سیریز ’گینگز آف لندن‘ کی کہانی سب سے طاقتور جرائم پیشہ خاندان کے سربراہ کی ہلاکت پر مبنی ہے۔
’گینگز آف لندن‘ فلم میں ہونے والی تمام صورتحال کو ایک بین الاقوامی گروہ کنٹرول کررہا تھا۔
پاکستان کے نامور اداکارآصف رضا میر کا اس ایکشن ٹی وی سیریز میں ایک گینگ کے سربراہ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
اداکار آصف رضا میر سے قبل ان کی اہلیہ ثمرا نے ’گینگز آف لندن‘ کا ٹریلیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔
https://www.instagram.com/p/B_F1Mj8hqWd/?utm_source=ig_web_copy_link
آصف رضا میر کی ڈیبیو امریکی سیریز گینگز آف لندن ’اسکائی ٹی وی‘ کی ڈرامہ سیریز ہے۔
اس سیریز کے ہدایت کارگیرتھ ایونز، کورین ہارڈی اور زاویر گینس ہیں۔
’گینگز آف لندن‘ سیریز کے دس حصوں پر مشتمل ہیں۔
اس سیریز میں دنیا کے کئی اور نامور فنکار بھی کام کررہے ہیں جن میں مائیکل فیئرلے، مارک لیوس جونز، جنگ لوسی،برائن ورنل قابل ذکر ہیں۔
واضح رہے کہ گینگز آف لندن اسکائی ٹی وی پر 23 اپریل کو ریلیز ہو گی۔

















