Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا کے صدر کی پاکستان آمد؛ پرتپاک استقبال

انڈونیشین صدر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے۔

اسلام آباد: انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو اور اعلیٰ سطح کے وفد کا استقبال کیا۔

صدر پرابوو سوبیانتو اپنے قیام کے دوران صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعاون کے فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی شراکت داری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

انڈونیشین صدر کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات بھی شیڈول ہے جس میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون سے متعلق معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

علاوہ ازیں دورے کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، جو اقتصادی اور سماجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار کریں گی۔

مزید پڑھیں؛ انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات