Site icon بول نیوز

اسلام آباد، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

فوٹو: پی سی بی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں شاندار انداز میں کی گئی۔

 پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیا جس سے ایونٹ کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

سیریز کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں سیکیورٹی، اسٹیڈیم مینجمنٹ اور ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تین ملکی سپر سیریز کا پہلا میچ کل شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Exit mobile version