Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں ،عمران خان

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام  میں کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ  محمد بن سلمان کے “گرین سعودی عرب” اور “گرین مڈل ایسٹ” کے اقدامات کے بارے میں جان کر خوش ہوں۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے سعودی ولی عہد کو حمایت کی پیش کش کی ہے کیوںکہ ہمارے “کلین اینڈ گرین پاکستان” اور “10 بلین ٹری سونامی” کی بہت سی تکمیلات ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی ہے اور وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں