Advertisement

مریدعباس قتل کیس:ملزم کیخلاف دہشتگردی کی دفعات شامل

Atif Zamaan Terrorist Charges

بول نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس میں پراسیکیوٹر نے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں بول نیوز کے اینکرپرسن مرید عباس اور خضر حیات کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ملزم عاطف زمان کو بھی تاحال پیشی پر نہیں لایا گیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ قتل میں استعمال ہونے والے اسلحہ اور فائر کی گئی گولیوں کے خول میچ کرگئے جس پرعدالت نے مقدمے کا پراسیکیوشن کو چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے بول نیوز کے اینکرمرید عباس اوران کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ 5 اگست کو اینکر مرید عباس قتل کیس میں ان کی اہلیہ اور سول سوسائٹی نے کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ میں ملزم عاطف زمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کردیاتھا۔ مظاہرین نے پریس کلب کے با ہر ملزم عاطف زمان کو پھانسی دو کے نعرے بھی لگائے تھے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version