کیٹی پیری نے بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلادی ۔ ویڈیو وائرل

ویب ڈیسکویب ایڈیٹر

18th Nov, 2019. 07:24 pm
Katy Perry

دنیا بھر میں بولڈ پرفارمنس کے حوالے سے مشہور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور برطانوی گلوکارہ دعا لیپا کی ممبئی میں پہلی بار پرفارمنس پر بھارتی شہری انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

Katy Perry

کیٹی پیری اور دعا لیپا نے دیگر گلوکاروں سمیت بھارت کے فلمی دارالحکومت ممبئی کے ایک اسٹیڈیم میں شاندار پرفارمنس کی۔ .

دعا لیپا اور کیٹی پیری سمیت اس میوزک فیسٹیول میں دیگر بھارتی گلوکاراؤں سمیت عالمی گلوکاراؤں اور موسیقاروں نے بھی پرفارمنس کی، تاہم امریکی و برطانوی گلوکارہ کی بولڈ پرفارمنس نے سب کو دیوانہ کردیا-

Katy Perry

دوسریطرف ہندوستان ٹائمز نے بتایا کہ کیٹی پیری کی جانب سے کنسرٹ کے بعد ایئرپورٹ عملے کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر ان کے مداح ان سےناراض بھی نظر آے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیٹی پیری نے کنسرٹ سے واپسی پر ایئرپورٹ حکام کو پاسپورٹ دکھانے سے انکار کر دیا تک نہیں دکھایا جب کہ ایئرپورٹ حکام انکا پاسپورٹ دکھانے کے لیے منتیں کرتے رہے۔

ہندوستان ٹائمز نے ایک ویڈیو بھی شائع کی جس میں کیٹی پیری کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ حکام کیٹی پیری سے اپنا پاسپورٹ دکھانے کا کہ رہے ہیں، لیکن گلوکارہ نے ان کی ایک بھی نہ سنی او بغیر پاسپورٹ دکھاے سیکیورٹی حدود پار کرگئیں۔

 

Adsence 300X250

مزید پڑھیں