Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی

Now Reading:

وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی
آرمی چیف

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے  زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع  کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نئی سمری منظور کرلی ہے، وفاقی وزراء کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ  ملکی صورتحال کے پیش نظر آرمی چیف چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی جارہی ہے ۔

پریس بریفنگ وفاقی وزراء شہزاد اکبر، شفقت محمود اور شیخ رشید نے کی ، جس میں بتایا گیا کہ کابینہ کے تمام ارکان نے متفقہ فیصلہ دیا  ہے جبکہ توسیع سے متعلق ایکٹ میں ترمیم کردی گئی ہے ، سمری منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیجی جائے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم عمران خان نے پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کی تھی ۔

وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ مدتِ ملازمت میں توسیع کا اختیار چیف ایگزیکٹو کو ہےجبکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، کشمیر کے معاملے کو دیکھ کر کی جارہی ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کانوٹیفکیشن معطل کردیا

واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیاتھا۔

سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے آرمی چیف ، وزارت دفاع اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

 درخواست گزار نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی،جس میں عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس واپس لینے کیلئے ہاتھ سے لکھی درخواست کیساتھ کوئی بیان حلفی نہیں، معلوم نہیں مقدمہ آزادانہ طورپرواپس لیا جا رہا ہے یا نہیں۔

چیف جسٹس نےکہا تھا کہ وزیراعظم کو آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیارنہیں ، آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیارصدر کا ہے، یہ کیا ہوا پہلے وزیراعظم نے توسیع کا لیٹر جاری کردیا پھر وزیراعظم کو بتایا گیا توسیع آپ نہیں کر سکتے، آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن 19 اگست کا ہے، 19 اگست کو نوٹیفکیشن ہوا تو وزیر اعظم نے کیا 21 اگست کو منظوری دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر