Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف ایئر ایمبولنس کے اندر کیا کررہے ہیں، تصویرسامنے آگئی

Now Reading:

نوازشریف ایئر ایمبولنس کے اندر کیا کررہے ہیں، تصویرسامنے آگئی
Nawaz Sharif

سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے آج قطر ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے ہیں، ابھی وہ پرواز میں ہی ہیں اور ان کی خصوصی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف ایک انتہائی آرام دہ نشست پر تشریف فرما ہیں اور ان کے سامنے پھلوں کی ٹوکری بھی موجود ہے۔ وہ اپنی گردن گھما کر اپنے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے کسی معاملے پر گفتگو کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ نواز شریف کو عدالت کی جانب سے علاج کی لیے چار ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی بعد ازاں انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت بھی عدالت کی خصوصی سماعت میں دی گئی تھی ۔ وہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا بھگت رہے تھے۔

وفاقی حکومت چاہتی تھی کہ نواز شریف ایک مالی انڈمنٹی بانڈ بھر کر ملک سے باہر جائیں تاکہ اگر وہ عدالتی فیصلے کے برعکس واپس نہ آئیں تو حکومت وہ رقم ضبط کرسکے۔

Nawaz Sharif

Advertisement

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپو زیشن لیڈر شہباز شریف بھی نوازشریف کے ساتھ لندن جارہے ہیں۔ شہباز شریف  شریف کی صحت یابی تک ان کے ساتھ قیام کریں گے۔

سا بق وزیر اعظم کی میڈیکل فائل ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرز کے حوالے کر دی گئیں، ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹرزسا بق وزیر اعظم کا بلڈ پریشر اور شوگر چیک کریں گے جبکہ ان کا سی بی سی ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، تمام طبی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر طیارہ اڑان بھرے گا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا سا بق وزیر اعظم دوہا کے راستے برطانیہ جائیں گے، ایئر بس اے 319-133LR A7MED کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف کی روانگی ہوگی، نواز شریف شام ساڑھے چھ بجے لندن ہیتھرو ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر