Advertisement

مولانا فضل الرحمان نےپارٹی کی قیادت کااہم اجلاس طلب کرلیا

Molana fazlu- Dharna Meeting.

جمیعت علمائے اسلام (ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےپارٹی کی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرلیاہے جس میں مرکزی مجلس عاملہ صوبائی امراشرکت کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اجلاس میں آزادی مارچ کےمستقبل کے حوالےسےفیصلہ کیاجائےگا۔

جمیعت علماء اسلام کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء نظماء کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرہو رہا ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں حکومتی مذاکراتی ٹیم کی طرف سے وزیراعظم کےفوری استعفےسےصاف انکار کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی واپوزیشن کمیٹیوں کےمذاکرات میں درمیانی راستےاورالیکشن دھاندلی تحقیقات پرغورہوگا۔

Advertisement

اس کے علاوہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان چوہدری برادران سے ہونےوالی دوملاقاتوں سےارکان کوآگاہی دیں گے۔

ذرائع نےمزیدبتایاکہ اسلام آباد تین روز تک جاری رہنے والی شدید بارش سے کارکنوں کی مشکلات اورانتظامات پر بھی غورہوگا۔ پارٹی قیادت اس بات پر بھی غور کرے گی کہ اے پی سی میں کون سی جماعت کس حد تک جے یو آئی کے ساتھ ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں آزادی مارچ 6روزسےجاری ہےجس میں شامل شرکاء بدستور ایچ نائن گراؤنڈ میں قیام پذیرہیں۔

گذشتہ رات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سرد موسم نےآزادی مارچ کےشرکاء کی مشکلات میں شدید اضافہ کیاہے۔

آزادی مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ جن شرکاء کے پاس بارش سے بچاؤ کا انتظام نہیں وہ کشمیر ہائی وے میٹرواسٹیشن میں قیام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version