Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور صدر سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم اور صدر سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کی سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں فاشسٹ بی جے پی حکومت کے ہاتھوں 126 دن طویل کرفیو اور میڈیا بلیک آؤٹ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق عبداللہ بن محمد الشیخ سےملاقات کےموقع  پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے حوالہ سے بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا گیا، دونوں ممالک کے درمیان بردارنہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں انڈیاانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بندشیں چل رہی۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے دنیا کو نوٹس لینا چاہئے، ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی شوری کےنوفس نےمسئلہ کشمیر کے حل کےلئے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔

سعودی شوری کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خدشات کا اظہار کیا ہے اور سعودی شوری کے چیرمین نے وزیراعظم کو سعودی قیادت کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے جنگی جنون پر پاکستان کی نامور شخصیات کا دوٹوک ردعمل
بھارتی جارحیت نے کراچی کے معذور نوجوان کو علاج سے محروم کر دیا
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
خیبر پختونخوا: 3 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کوواصل جہنم کردیاگیا، 2 جوان شہید
طاقت کا استعمال آپشن نہیں، ببر لو دھرنا ختم کردیا جائے، ضیا لنجار کی اپیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر