Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ ناکام قرار

Now Reading:

حکومت سندھ ناکام قرار
imran

حکومت سندھ ناکام ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں اس بات کی وضاحت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سندھ  کی اتحادتی جماعتوں کے ارکان نے ملاقات کی جس میں ایم کیوایم  پاکستان اور جی ڈی اے کے رہنماؤں سمیت آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری بھی شریک ہوئے۔

اراکین کے وفد کی قیادت گورنرسندھ عمران اسماعیل کررہے تھے، اس موقع پر وزیر اعظم کو صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دس برسوں میں سب سے زیادہ سندھ میں کرپشن ہوئی اور میں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل دی جائے گی، دوسری جانب شرکا نے کہا کہ  وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ کے ہوتے وفاق کے منصوبے مکمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

Advertisement

سیاسی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت دیہی و شہری علاقوں کو نظرانداز کررہی ہے، ملاقات میں وفاقی وزارتوں میں متعلقہ مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری طریقے سے حکومت نہ بنانے والے اس طرح کے حربے اپناتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت کی سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات و امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سعودی شوریٰ کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کے فیصلے کو سراہا  بھی گیا ہے۔

سعودی شوری کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خدشات کا اظہار کیا ہے اور سعودی شوری کے چیرمین نے وزیراعظم کو سعودی قیادت کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
سولر پینل نیٹ میٹرنگ: حکومت کا نئی حکمت عمل پر غور
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر