Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں پرایئوٹ ایئرلائن کی ایئرہوسٹس نے جنسی ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی۔

Now Reading:

بھارت میں پرایئوٹ ایئرلائن کی ایئرہوسٹس نے جنسی ہراساں کرنے پر خودکشی کرلی۔
Air hostess

خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے شہر گڑگاؤں کی رہائشی ایئر ہوسٹس نے اپنے مکان مالک کی جانب سے جنسی ہراساں کیے جانے پرخودکشی کرلی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مستھو سرکار نامی لڑکی ایک پرائیویٹ ایئرلائن میں ایئرہوسٹس کی ڈیوٹی کرتی تھی،لڑکی کے والد نے مالک مکان پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے رات 2 بجے فون کر کے بتایا کہ مالک مکان نے اسے ہراساں کیا ہے، مالک مکان نے گزشتہ روز بھی اس کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔
والد نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ مالک مکان نے اس کی بیٹی کا موبائل فون ہیک کرلیا تھا اور کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

لڑکی کے والد نے ایف آئی آر میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ وہ واپس سلیگوری جانا چاہتی تھی کیونکہ وہ اب ذلت آمیز رویہ برداشت نہیں کرسکتی تھی۔

Advertisement

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لی ہے، فرانزک ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے اور شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے ک لڑکی کے والد کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت پر ہم نے سیکشن 306 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

بھارت:زندہ جلائی گئی ریپ کاشکارلڑکی چل بسی

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر