Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف کے خط کا مجھے علم نہیں

Now Reading:

نوازشریف کے خط کا مجھے علم نہیں
خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے میاں محمد نوازشریف کے خط کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کر دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی مشاورتی قانونی کمیٹی کا آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ختم ہوا تواجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئرمرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خط کا مجھے علم نہیں ہے۔

بل کے متعلق گفتگو کرتے ہوئےن لیگی رہنما  نےبتایا کہ طے پایا ہے کہ بل دفاعی قائمہ کمیٹی میں جائے گا، اسی لیے دفاعی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کرلیا گیا ہے۔

اہم بل گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے

خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ دفاعی کمیٹی آج ہی بل منظور کر لے گی، قائمہ کمیٹی دفاع سے منظوری کے بعد بل کل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش ہوگا۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد کل سینیٹ میں بل پیش کیا جائے گا، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل بھی ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے خواجہ آصف کو خط لکھ کر تحریری ہدایت دینے کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی۔

خبر کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے لیے کم سے کم یہ ٹائم فریم اپنایا جائے، بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کو ریفر کردیا جائے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ جلدبازی نہ کریں، پروسیجرز بلڈوز نہ کریں، اتنا اہم بل منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہیے، حکومت پر زور دیا جائے کہ پارلیمانی اقدار اپنائی جائیں اور بل پر مثبت انداز سے دیکھا جائے گا مگر پارلیمنٹ کی توقیر پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 7 اور 8 جنوری کو اسٹینڈنگ کمیٹی بل پر غور کرے اور رپورٹ قومی اسمبلی کو پیش کرے، اسٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں۔

Advertisement

نواز شریف نے خواجہ آصف سے کہا ہے کہ 13 جنوری کو سینیٹ بل کو اپنی اسٹینڈنگ کمیٹی میں بھیجے تاکہ وہ اس پر غور کرے، 15 جنوری کو سینیٹ اس بل پر غور اور بحث کرے اور ووٹنگ کرے۔ اس کے بعد بل کو سینیٹ میں بھیج دیا جائے۔

نواز شریف نے خط میں مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی پارلیمانی پارٹیوں کا سیشن بلائیں اور بل پر غور کریں، پارلیمانی اقدار کا مناسب خیال نہ رکھا گیا تو اثرات تمام سیاسی جماعتوں پر پڑیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو یہ بھی ہدایت دی کہ اس سے پہلے کہ حکومت بل قومی اسمبلی میں پیش کرے، نون لیگ اپنی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائے اور تمام اراکینِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو ان ہدایات سے آگاہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم، بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ جانے کا امکان
ہم جب بھی اقتدار میں آئے ان ترامیم کو واپس کریں گے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
اسلام آباد دھماکہ؛ چین اور امریکہ سمیت عالمی برادری کی شدید مذمت
قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
ایف بی آر کا اے آئی کی مدد سے 70 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشواروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،
اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد ریڈ زون میں سیکیورٹی سخت، جوڈیشل کمپلیکس بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر