Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

انکوگنیٹو موڈ پر کچھ بھی دیکھنا غیر محفوظ ہے، تحقیق

Now Reading:

انکوگنیٹو موڈ پر کچھ بھی دیکھنا غیر محفوظ ہے، تحقیق
incognito mode

کئی لوگ گوگل انکوگنیٹو موڈ کو یہ سمجھ کر استعمال کرتے ہیں کہ ویب سائٹس ان کی شناخت نہیں کرسکیں گی یا یوں کہہ لیں کہ وہ کیا دیکھ رہے ہیں، اس کا پتا نہیں کرسکیں گی۔

ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انکوگنیٹو موڈ میں اگر صارف کسی قسم کا پورن یا فحش مواد دیکھ رہا ہے تو گوگل، فیس بک اور یہاں تک کہ اوریکل کلاﺅڈ سمیت کئی کمپنیاں خفیہ طور پر ٹریکنگ کررہی ہوتی ہیں کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں۔

مائیکرو سافٹ، کارنیگی میلون یونیورسٹی اور پنسلوانیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں 22 ہزار سے زائد پورن ویب سائٹس کا ایک ٹول کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد دریافت کیا گیا کہ 93 فیصد پیجز صارف کو ٹریک کرتے ہوئے صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی اداروں کو لیک کردیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ان پورن سائٹس کی ٹریکنگ کئی کمپنیاں کرتی ہیں اور مجموعی طور پر 230 مختلف کمپنیوں اور سروسز کی شناخت ہوئی جو صارفین کو ٹریک کرتی ہیں۔

محققین کا ماننا ہے کہ بیشتر لوگ یہ نہیں جانتے کہ انکوگنیٹو موڈ صرف براﺅزنگ ہسٹری کو کمپیوٹر میں اسٹور نہیں کرتا، تاہم جن سائٹس پر صارف جاتا ہے، وہ اور تھرڈ پارٹی ٹریکرز صارف پر نظر رکھ کر آن لائن اقدامات کو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

فحش مواد دیکھنے والوں کا ڈیٹا اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایلون مسک کو بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان میں ’ایکس‘ کی بندش؛ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا اہم بیان سامنے آگیا
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر