Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالائی علاقوں کی سڑکیں بدستور دسویں روزبھی بند

Now Reading:

بالائی علاقوں کی سڑکیں بدستور دسویں روزبھی بند
محکمہ موسمیات کا

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بالائی علاقوں کی سڑکیں بدستور دسویں روز بھی بندہیں جبکہ شدید برفباری کے بعد سڑکوں پر برف جم گئیں ہیں جو ابھی تک نہیں صاف کی جاسکیں۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکین کا کہناہےکہ پیرآباد، پاگوڑئی، باسی، زڑہ، کس لیلونئی، جبہ، آمنوی کی سڑکیں بدستور بند ہیں جس سے علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی ، وسطی/مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم شمال مغر بی بلو چستان، خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔

 پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ منگل کے روز ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبرپختو نخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے ۔ تاہم پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

Advertisement

دوسری جانبمحکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سردی کی شدید لہرملک کے بیشترعلاقوں میں برقرار رہے گی۔ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کےاوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیاگیاہے۔

قومی شاہراہ پرلاہورمیں ٹھوکر، موہلنوال، مانگا منڈی، پھول نگر،جمبر، پتوکی، حبیب آ باد، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال اور ہڑپہ میں شدید دھند ہے۔

سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، جہلم ، راولپنڈی کے اضلاع میں چند مقامات پر وقت بارش ہوسکتی ہے تاہم فیصل آباد، جھنگ، ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا تاہم سکھر اورلاڑکانہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھندچھائی رہےگی۔

بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے اکثراضلاع میں آج موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔

Advertisement

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہا تاہم مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ سردی استور میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
آئندہ ہفتے تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
بارش کا ایک اور نیا اسپیل، محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟پیشگوئی کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر