Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامرلیاقت کی مستعفی ہونےکی دھمکی،عوام کا پیار!!

Now Reading:

عامرلیاقت کی مستعفی ہونےکی دھمکی،عوام کا پیار!!
عامرلیاقت

معروف اینکرپرسن، پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اوررکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وفاقی حکومت کومستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت اپنے ہی حکومتی وزرا کے خلاف ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرانہوں نے ناراضگی کا اظہار کھلے الفاظ میں کردیا۔

عامر لیاقت نےٹویٹر پر متعدد ٹویٹس کرتے ہوئے اپنے مستعفی ہوجانے سے متعلق وفاقی حکومت کوخبردار کیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لیے کہاں جائیں؟

انہوں نے کہاکہ لوگوں کومیں کھل کر بتانا چاہتا ہوں کہ کوئی بھی وفاقی وزیر میرے فون کا جواب تک نہیں دیتا۔

وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ اگر حالات یہی رہے تو کم از کم وہ اپنی نشست پر نہیں رہیں گے اور عہدےسے استعفی دینے میں زرا بھی دیر نہیں کریں گے۔

Advertisement

عامر لیاقت کا مزید کہناتھا کہ حکومتی ارکان نے حد کردی ہے وہ لاپرواہ اور غیر ذمہ دار ہیں، جب وہ اراکین قومی اسمبلی کےرکن کو جواب دینے کے روادار نہیں تو عوام کو کیا خاک ریلیف دیں گے۔

عامر لیاقت نےٹویٹ میں وفاقی وزرا سے مخاطب ہوکر کہاکہ ایک حد ہوتی ہے برداشت اور صبر کی، وزرا زمین پر آجائیں اور انسانوں کو اپنے در کا محتاج مت سمجھیں۔

Advertisement

رکن اسمبلی کا مزید کہناتھا کہ اٹھارہ مہینے سے کوارٹرز کی لیز کا معاملہ اٹکا ہوا ہےاورترقیاتی کام شروع نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے حلقے کے لوگوں کے چھوٹے چھوئے مسائل بھی حل نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بعض وزرا سنجیدہ ہوجائیں تولوگوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،پی سی ون بنے رکھے ہوئے ہیں لیکن وفاقی حکومت فنڈز جاری نہیں کررہی،ایسے حالات 2002 کی اسمبلی میں نہیں تھے۔

Advertisement

ان کا کہناتھا وہ دوبارہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ انہیں وزارت کی تمنا ہے نا خواہش۔

اگر ’(وزارت) دی بھی جائے گی تو شکریے کے ساتھ واپس کردوں گا،لیکن حلقے کے عوام ناگفتہ بہ صورت حال سے دوچار ہیں، میں اچھا نہیں لگتا تو کسی اور کولاکر ان کو لیز دلوادیں،  سڑکیں بنوادیں، آراوپلانٹس لگوادیں، لیکن مسائل حل کردیں‘۔

Advertisement

انہوں نےمزید کہاکہ ’کسی ایم این اے کو فنڈزذاتی طور پر کبھی ملتے تھے اور نا ہی ملنے چاہییں مگر ترقیاتی کام تو شروع ہو، ہم سے اسکیمز مانگی گئیں، دے دیں، عملدرامد قومی اسمبلی کے رکن کا کام نہیں، اتحادیوں کے حلقوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے لیکن پی ٹی آئی کا ایم این اے حلقے کے عوام کو کیا جواب دے‘۔

عامر لیاقت کے ٹویٹ پر لوگوں کی جانب سے بھی مضحکہ خیر ردعمل کا اظہار کیاگیا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھ کہ وفاقی وزیر اب جان چھوڑ دیں۔

Advertisement

ایک اور صارف نے حکومتی وزرا پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ وزیروں کوحریم شاہ سے فرصت ملے تو عوام پر توجہ دیں گے۔

https://twitter.com/Farhan_Speaks_/status/1215911658884911104

ایک صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی چھوڑنے میں دیر نہ کریں کیونکہ کسی کو انکی ضرورت نہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ انہوں نے اپنا کام شروع کردیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر