Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسمین راشد نوازشریف کوخودلندن جاکردیکھ آئیں

Now Reading:

یاسمین راشد نوازشریف کوخودلندن جاکردیکھ آئیں
اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کونواز شریف کی ناساز طبعیت کا یقین نہیں آرہا توخود لندن جاکر دیکھ آئیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران  خان کے دباؤ پر کی گئی پریس کانفرنس قابل افسوس ہے، وزیر صحت کی سربراہی میں بورڈ نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔

رہنما ن لیگ کامزید کہناتھا کہ عمران  خان کی حکومت پراب ترس آنے لگا ہے، نوازشریف کا آج بھی ریبیوڈیم پی ای ٹی اسکین ہوا، نواز شریف کی رپورٹ موجود ہونے کے باوجود سیاسی تماشا لگا دیا گیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی طبی رپورٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کردی ہے جس میں انکی طبعیت سے متعلق تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی رپورٹ ڈاکٹر لارنس نے تیار کی ہے، رپورٹ میں اس بات کا قوی اندیشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ اگر نواز شریف کی بروقت اینجوگرافی نہ کروائی گئی تو ان کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ نواز شریف کی لندن میں بیٹوں، بھتیجوں اور بھائی شہباز شریف کے ہمراہ ایک تصویر منظر عام پرآئی ہے جس میں وہ ایک ریستوران میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انکوسیاسی مخالفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
10 سگریٹ پیک بنانے کی اجازت، سالانہ 50 ارب روپے نقصان کا خدشہ
نوشکی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر