کراچی میں بھی اب برف باری ہوگی
شہر قائد میں بھی اب برف باری ہوگی، کراچی میں سیاحوں کے لیے برف کا ونڈر لینڈ تیار کر لیا گیا جو ایک ماہ کے لئے لوگوں کو تفریحی مواقعے فراہم کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کو اب برف باری کے لیے شمالی علاقہ جات میں جانے کی ضرورت نہیں، پی اے ایف میوزیم میں ونٹرلینڈ کا آغاز کیا گیا ہے جو 4 جنوری 2020 سے باضابطہ طور پر کراچی والوں کے لئے کھولا جا ئے گا۔
موسم خشک اور ہلکی بارش جبکہ برفباری کا بھی امکان
شہر کراچی میں لگنے والے اس ونٹر لینڈ کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ برف کی سلائیڈوں سے لے کر شاندار برف کے مجسموں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
ونٹرلینڈ کی انتظامیہ نے اس برف کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے 1500 کرایہ رکھا ہے جس میں جیکٹ اور دستانے ونٹرلینڈ شائقین کو فراہم کریں گے جبکہ تفریحی کے لئے آنے والوں کو جینز ، موزوں اور بند جوتے کی ہدایت بھی کی ہے۔
کراچی کے شائقین اس منظر کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں کیوںکہ یہاں عموماً موسم گرم رہتا ہے اور سردیوں میں بھی درجہ حرارت آٹھ یا دس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے اس سے کم نہیں ہوتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News