Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے پریشان شہریوں کی انو کھی ترکیب

Now Reading:

سیاحوں کی بڑھتی تعداد سے پریشان شہریوں کی انو کھی ترکیب
Advertisement

نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں سالانہ ایک کروڑ 90 لاکھ سیاح آتے ہیں اور یہ تعداد ایک دہائی میں 3 کروڑ کے قریب پہنچنے کا امکان ہے جبکہ وہاں کے مقامی با شندوں کی کل تعداد صرف 10 لاکھ ہے۔

سیاحوں کی بھرمار سے مٹھی بھر شہری زیادہ خوش نہیں لہذا انھوں نے اپنے شہر میں آنے والے سیاحوں کےلئے ایک انوکھی ترکیب ڈھو نڈ نکالی ہے جو کہ دلچسپ بھی ہے اور دنیا بھر میں خبروں کی زینت بھی بن رہی ہے۔

یہ با ت قابل ذکر ہے کہ ایمسٹر ڈیم شہر کی نہریں ، انسٹاگرام کی تصاویر کے لیے بہترین گلیاں، پرانی سائیکلیں اور بہت کچھ  سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔

 نیدرلینڈ بورڈ آف ٹورازم اینڈ کنونشنز  نے ‘نیا نظریہ’ پیش کرتے ہوئے سیاحت کو فروغ کے بجائے سیاحوں کی تعداد کو مثبت چیزوں کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔

Advertisement

شہر کے حکام اب اپنی توجہ ایسے سیاحوں پر دے رہے ہیں جو نیدرلینڈ کے لیے کچھ اچھا کرسکیں اور اسی مقصد کے لیے کئی طرح کے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔

ان اقدامات میں اب سیاح ایمسٹر ڈیم کی کسی مقامی رہائشی سے ایک روایتی تقریب میں شادی کرتے ہیں یعنی انگوٹھیوں کا تبادلہ، وعدے اور عروسی ملبوسات وغیرہ۔

اس تقریب میں 35 منٹ لگیں گے جبکہ جوڑے اپنا ‘ہنی مون’ شہر کے ان حصوں کو دریافت کرتے ہوئے گزاریں گے جو زیادہ معروف نہیں۔

 یہ شادی قانونی نہیں بلکہ ایک دن کےلئے صرف علامتی ہے۔

Advertisement

ایمسٹرڈیم میں سیاح نہروں کی سیر بھی اب نئے انداز سے کررہے ہیں ،نہر کی سیر کےلئے کچھ مختلف انداز اپنا یا گیا ہے ،نہر کےلئے ایسی کشتی میں سفر کرایا جاتا ہے جو ایک سابق تارک وطن کی کشتی ہوتی ہے جسے ایک تارک وطن ہی چلاتا ہے، اس ٹور میں نیدرلینڈ میں باہر سے آکر بسنے والوں کی تاریخ اور اثر پر توجہ دی جاتی ہے۔

بیکار اشیا کو کسی کارآمد چیز میں بدلنا بھی اس پروگرام کا مقصد ہے جیسے سائیکل کے پہیوں کو بیلٹ اور بالیوں میں بدلنا، پلاسٹک بیگ سے نوٹ بکس بنایا وغیرہ یعنی تفریح اور تخلیقی صلاحیت ساتھ ساتھ۔

گلوبل ٹریش ہیرو نامی نیٹ ورک کی ایمسٹرڈیم شاخ کی جانب سے ہر ہفتے شہر کی صفائی کا کام کیا جاتا ہے جس میں مقامی افراد کے ساتھ اب سیاحوں کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جناح ہاؤس حملہ کیس میں پراسیکیوشن کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ایک اور مہلت
آئرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان
توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ
پرویزالہی سمیت دیگرملزمان چاراپریل کو فرد جرم کے لیے طلب
شہریوں کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسزاستعمال کرنے کی ہدایت
سینیٹ کی 48 نشستوں پر ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ کار جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر