Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر

Now Reading:

ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آئی ایس پی آر

Synopsis

آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل، ڈی جی آئی ایس پی کا ٹویٹ

آپریشن ردالفساد

ڈی جی ائی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن ردالفساد کے متعلق کہا ہے کہ پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے قوم کی حمایت سے آپریشن ردالفساد میں بے مثال کامیابی حاصل کی اوراس دوران عظیم جانی ومالی قربانیاں دیں۔

Advertisement

آپریشن ردالفساد کے آغاز کے تین سال مکمل ہونے پرایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سیاحت پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے سیاحت تک کے اس سفر میں سیکورٹی فورسز کو قوم کامکمل تعاون حاصل رہا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ دورہ بھارت میں مذہبی آزادی پر بات کریں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ماضی کے تمام آپریشنز کی کامیابیوں کو تقویت دینے کیلئے دوہزار سترہ میں آج کے دن آپریشن ردالفساد کا آغاز کیا گیا جس کا مقصد بلاتفریق دہشت گردی کاخاتمہ کرنا اور پاکستان کی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتہا پسندوں کے نظریے کو شکست دینے اورمسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت کرنے پر اپنی پرعزم قوم کو سلام پیش کرتے ہیں اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دو عشروں کی جنگ کی کامیابیوں کو پاکستان اورخطے میں پائیدار امن واستحکام کے حصول سے سے تقویت دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ فوج مکمل طورپر باخبر ہے اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو درپیش خطرات کو کسی بھی قیمت پرناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Advertisement

آپریشن ردالفساد

22 فروری 2017ء،پاک فوج نے پاکستان میں ایک نئے آپریشن ‘آپریشن رد الفساد’ (رَدُّالفَسَاد) کا اعلان کیا جو ملک بھر میں شروع کیا گیا۔

 آپریشن کا مقصد بچے کچے دہشت گردوں کا بلا امتیاز خاتمہ کرنے، چھپے دہشت گردوں کو تلاش کرنے پر مشتمل ہے تاکہ، اب تک کی جانے والی کارروائیوں کے فوائد کو پختہ کیا جائے اور سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

پاک فضائیہ، پاک بحریہ، دیوانی مسلح افواج اور دیگر سلامتی قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
نیول چیف نویداشرف کی چین میں منعقدہ19ویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر