Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا نے روس کو افواہیں پھیلانے کاذمہ دار قراردیدیا

Now Reading:

امریکا نے روس کو افواہیں پھیلانے کاذمہ دار قراردیدیا

امریکا نےکرونا وائرس سے متعلق بے بنیاد اطلاعات پھیلانے کا ذمہ دار روس کو قرار دیا ہے۔.

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی عہدیداروں نےکہاہےکہ روس نے کرونا سے متعلق امریکا کیخلاف ایک مہم چلا رکھی ہے اور اس کا مقصد امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔

بعض امریکی عہدیداروں نے روس سے وابستہ سوشل میڈیا کے ہزاروں اکاؤنٹس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے نئے کرونا وائرس سے متعلق خوف وہراس پھیلانے کے لیے امریکا کے خلاف ایک مربوط مہم برپا کررکھی ہے۔

’غلط معلومات پر مبنی اس مہم کے ذریعے ان سازشی نظریات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلنے میں امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صحت کے بارے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روزہ یا کیلوریز میں کمی، وزن گھٹانے میں کونسا عمل مؤثر ثابت ہوتا ہے؟
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر