Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کورونا وائرس کےعلاج کیلئےپلازما تھراپی کااستعمال

Now Reading:

چین میں کورونا وائرس کےعلاج کیلئےپلازما تھراپی کااستعمال

چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 جانیں لے لیں، وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کرگئی ، چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔، علاج کیلئے ڈاکٹروں نے مریضوں کی پلازما تھراپی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہناہے کہ چین میں مہلک وائرس سے عام شہریوں کے علاوہ متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ایران میں بھی کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔

چینی شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریقۂ علاج کے سلسلے میں پلازما تھراپی ایک اہم دریافت ہے۔

Advertisement

شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینک کے مطابق پلازما تھراپی کو جانچنے کے لیے اسپیشل کلینک بنائے گئے ہیں، جبکہ تھراپی کے لیے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کو منتخب کیا جا رہا ہے جو طریقۂ کار کے لیے خون دینے پر رضا مند ہیں، پلازما تھراپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

پلازما تھراپی کیا ہے؟

پلامان تھراپی علاج کی ایسی تکنیک ہے جس میں مریض کے خون میں انجیکشن کی مدد سے پلازما داخل کیا جاتا ہے جو اسی مرض سے صحت یاب ہونے والے مریض کے خون سے لیا جاتاہےتاکہ اس مرض سے شفا پانے والے شخص کے پلازما میں موجود پروایکٹو پروٹینز مریض کے جسم میں مرض سے لڑنے کے لئے قوت مدافعت پیدا کرسکیں گے اور وہ صحت یاب ہو سکے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پلازما تھراپی تکینک سے ایبولا کے مریضوں کاکامیابی سےعلاج کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر