Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرنلڈ کی وزیراعظم کوآسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

Now Reading:

آرنلڈ کی وزیراعظم کوآسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت
آرنلڈ

ہالی ووڈ اداکار نے عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر عمران خان کو دعوت دی ہے۔

Advertisement

عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ایک ویڈیو اس عنوان سے شیئر کی کہ ’آرنلڈ شوازینگرکی آسٹرین ورلڈ سمٹ میں عمران خان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا نے ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’ دنیا ماحولیاتی تبدیلی سے ہونے والے مسائل سے بچنے کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو تسلیم کررہی ہے۔‘

ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے تاکہ وہ عالمی رہنماؤں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کی ترغیب دیں ۔

عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

گزشتہ عرصے سے آرنلڈ شوازینگر کافی عرصے سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ بن رہے ہیں ۔

Advertisement

ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ وقتاً فوقتاً ایسی ویڈیوز اور پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماحولیاتی تحفظ میں آرلنڈ کی خدمات پر فرانسیسی اعزاز لیجنڈ آف آنرز سے بھی نوازا گیا ہے۔

72 سالہ لیجنڈ اداکار کو ٹرمینیٹر سیریز، پریڈیٹر اور متعدد فلموں نے ہالی ووڈ کا سپر اسٹار بنادیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آرنلڈ 2003 سے 2011 تک امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر بھی رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ قبل ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار آرنلڈ شوازینگر نے بھارت جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کردی تھی۔

 آرنلڈ شوازینگر سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ رواں برس نومبر میں بھارتی ریاست مہاراشڑا میں منعقد ہونے والے فٹنس مقابلے میں شرکت کریں گے۔

Advertisement

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرنلڈ نے واضح کیا تھا کہ اُن کی بھارت جانے کی خبریں جعلی ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران آرنلڈ نے کہا تھا کہ اُن کے پاس ابھی بھارت جانے کا وقت نہیں، اگر وقت ملا تو مستقبل میں وہ اس حوالے سے سوچیں گے۔

خیال رہے کہ آرنلڈ نے پروفیشنل ویٹ لفٹر اور باڈی بلڈر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ اداکاری کے شعبے میں آئے۔

اس کے علاوہ ان کی فلم ٹرمینٹر سیریز کا چھٹا حصہ ٹرمینیٹر ڈارک فیٹ یکم نومبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااور نٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں گواہان کے بیانات قلمبند، سماعت ملتوی
ارسا کی صوبوں کو کوٹے سے مختص کردہ زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر