Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رابی پیرزادہ کی ماضی کی معروف اداکارہ کےساتھ تصاویروائرل

Now Reading:

رابی پیرزادہ کی ماضی کی معروف اداکارہ کےساتھ تصاویروائرل

رابی پیرزادہ نے شوبزدنیا کو خیرباد کہہ کر خود کودین کے راستے پر گامزن کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ چوہدری کے ساتھ تصاویرسوشل میڈیا پرشئیر کی ہیں جوکہ وائرل ہورہی ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی دونوں اداکاراوں کی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نےچند تصاویر بھی ساتھ بنوائی ہیں۔

Image

رابی پیرزادہ کی جانب سے تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’میں اور سارہ چوہدری ایک لمبے عرصے بعد ایک ساتھ ہیں، ہم نے شوبز میں ایک ساتھ قدم رکھا، اور پھر سارہ نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کیلئے سب کچھ چھوڑ دیالیکن میں اسی راستے پر رہی، پھر اللہ نے مجھے بھی دین کا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیا۔۔ اب ہم دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔ میں دین کو اور سمجھنا چاہتی ہوں، میں اب اپنے راستے پر ہوں، سست ہی سہی لیکن ثابت قدم ہوں‘۔

خیال رہےکہ سارہ چوہدری نےکچھ سال قبل  شوبز دنیا کی چکا چوند کو خیرباد کہتے ہوئےدین کا راستہ اختیار کیا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ قرآن مجید کو صحیح طرح سمجھ ہی نہیں پائی تھیں ، شوبز کی کئی دیگر شخصیات کی طرح وہ بھی نمازروزہ کرتی تھیں لیکن ان کی روح سے ناواقف تھیں لیکن جب درست طریقے سے معلومات مجھ تک پہنچیں اور ان کا مطالعہ کیا تو انکشاف ہواکہ اسی وجہ سے زندگی میں بے سکونی تھی ، اللہ تعالیٰ سے اس طرح کا تعلق نہیں بناتھا جس طرح کا بنناچاہیے تھا اور پھرواقعی خود کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیا۔

اچانک اتنی بڑی تبدیلی سے متعلق سارہ چوہدری کاکہناتھاکہ دنیا میں انسان سمیت جتنی بھی چیزیں ہیں ، ان کی بنیاد مٹی ہے اور اگر تحقیق کریں تو اس کا اختتام بھی مٹی ہے ، ہمارا جسم مٹی اور ایک روح ہے لیکن روح کا سکون مٹی میں نہیں۔

Advertisement

سابق اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں کہ ”دلوں کا جو سکون ہے وہ اللہ کے ذکر میں ہے“ اسی وجہ سے دن رات کوشش کرتے ہیں ، میں بھی اپنی کامیابی کیلئے کوشاں تھی اور کسی مقام پر پہنچناچاہتی تھی لیکن اللہ اور مذہب سے دوری تھی ، لیکن پھر بھی جب اللہ سے آپ کو باقاعدہ کنکشن جوڑنا پڑتا ہے تو اس کے طریقے ہیں کہ آپ کو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرنا ہوتا ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ جو ہے ہمارا رازق ہے، ہمارا مالک ہے، اس نے ہمیں سب کچھ دیا ہے تو ہمیں اس کے بنائے ہوئے ضابطوں کے مطابق چلنا ہے اورہماراالمیہ ہے کہ ہمیں اس کا پتہ ہی نہیں ، ہمیں قرآن مجید کا صرف عربی جملہ ہی پتہ ہے لیکن اس کے مفہوم سے ناواقف ہیں ،  اور یہی مسئلہ میرابھی تھا۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے بھی اپنے نئے سفر کا آغاز کردیااور خود کو دین اور اللہ کے احکامات کےتابع ہونے کا راستہ اختیار کرلیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
بگ بی کی واپسی کیساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے اگلے سیزن کا اعلان
امیتابھ بچن کو ایک اور باوقار ایوارڈ سے نوازے جانے کا اعلان
بگ باس او ٹی ٹی کے اگلے سیزن کا اعلان کردیا گیا
کامیڈین ببو برال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر