Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج بھی خشک اور سرد موسم کا راج

Now Reading:

آج بھی خشک اور سرد موسم کا راج
موسم
Advertisement

آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال کے اضلاع میں سرد رہے گا۔

شا م اور رات میں ما لاکنڈا، دیر، چترال، سوات، میں با رش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہو سکتا ہے۔

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 29 تک جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت  14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بارشیں برسانے والا سسٹم انٹری کے لیے تیار؛ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کا امکان
کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق اہم پیشگوئی
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر