Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک اب صارفین کو معاوضہ دے گا

Now Reading:

فیس بک اب صارفین کو معاوضہ دے گا
فیس بک

فیس بک کے استعمال سے اب پیسے بھی کماسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک اب اپنے صارفین سے ان کی آواز کی ریکارڈنگز کے بدلے انہیں پیسے دے گا۔

گزشتہ سال فیس بک نے کہا تھا کہ وہ اب میسنجر ایپ کے ذریعے لوگوں کی آوازیں یعنی وائس نوٹس نہیں سنے گا۔

فیس بک کمپنی نے وائس ریکارڈنگ کے عوض صارفین کو معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد آواز کی شناخت کرنے ولی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا ہے۔

فیس بک نے  صارفین پر نظر رکھنے کا اعتراف کر لیا

Advertisement

دلچسپ یہ ہے کہ فیس بک اپنی ویو پوائنٹس ریسرچ ایپ کے ساتھ “پروناؤنسی ایشن” نام کا پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ ویو پوائنٹس وہی ایپ ہے جو فیس بک نے سوشل میڈیا سرویز میں حصے لینے پر لوگوں کو ‘انعام’ دینے کے لیے لانچ کی تھی۔

فیس بک ہر وائس ریکارڈ کے بدلے صارف کو 200 پوائنٹس دے گا اور 1000 پوائنٹس مکمل ہونے پر ان کے بدلے 5 ڈالرز حاصل کیے جا سکیں گے۔

یہ پروجیکٹ فی الحال صرف امریکا میں شروع کیا گیا ہے اور 18 سال سے زائد عمر کے ایسے افراد جن کے دوستوں کی تعداد 75 یا اس سے زیاد ہ ہے وہ اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔

فیس بک کے مطابق اگر آپ کو اس پروگرام میں شمولیت کا اہل قرار دیا گیا تو Hey Portal کہنے کے بعد فرینڈ لیسٹ میں سے کسی ایک دوست کا پہلا نام ریکارڈ کرانے کا کہا جاءےگا۔

صارف 10 دوستوں کے نام ریکارڈ کراسکے گا اور ہر نام کے لیے 2 بار یہ موقع مل سکے گا۔

Advertisement

ریکارڈنگز کا ایک سیٹ مکمل کرے گا تو اسے ویو پوائنٹس ایپ میں 200 پوائنٹ ملیں گے اور کم از کم ایک ہزار پوائنٹس کے بعد صارف 5 ڈالرز انعام کا حقدار قرار پائے گا جو پے پال کے ذریعے ملیں گے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ صارفین کو ریکارڈنگز کے 5 سیٹس کا موقع ملے گا تو ایک ہزار پوائنٹ حاصل کرکے 5 ڈالر کمانے کا موقع موجود ہوگا۔

فیس بک نے یقین دلایا ہے کہ یہ ریکارڈنگز صارفین کی پروفائلز سے منسلک نہیں کی جائیں گی اور بغیر صارف کی رضامندی کے انہیں فیس بک کی ملکیتی کسی بھی جگہ پر شیئر نہیں کیا جائے گا۔

گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ گوگل، ایمازون اور ایپل چوری چھپے صارفین کی وائس ریکارڈنگز سنتے ہیں جس کا مقصد اپنے الگورتھم کو بہتربنانا تھا۔

بعدازں تمام کمپنیوں نے ان منصوبوں کو ترک کر دیا اور صارفین کو یہ سہولت فراہم کی کہ وہ اپنے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کر سکیں۔

واضح رہے کہ فیس بک کو دنیا بھر میں ڈھائی ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی بھی گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی خواہشمند نکلی
مذاکرات کا کوئی پیغام آئے گا تو کھلے عام اعلان کریں گے، بیرسٹرگوہر
صدر مملکت کا دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کے فضائی روابط فروغ دینے کی ضرورت پر زور
پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ایاز صادق
ارسا نے صوبوں کو کوٹے سے زائد پانی استعمال کرنے کی اجازت دے دی
پنجاب اسمبلی کا اجلاس مسلسل تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر