Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر میں نایاب کچھؤوں کی ہلاکت میں اضافہ

Now Reading:

گوادر میں نایاب کچھؤوں کی ہلاکت میں اضافہ
نایاب کچھؤوں کی ہلاکت

گوادر کے ساحلی علاقے ماضی میں آبی حیات اور نایاب نسل کے کچھوؤں اور آبی پرندوں کےلئے محفوظ پناہ گاہوں کی حیثیت رکھتے تھے،جہاں سائبریا  سے آنے والے پرندے اور مختلف اقسام کے سمندری کچھوؤے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ بلکہ  ”دران بیچ“ جیوانی، ”اسٹولہ جزیرہ“ پسنی اور ” تاک بیچ“ اورماڑہ کچھوؤں کی افزائش نسل ہوتی ہے۔حالیہ چند ہفتوں کے اندر گوادر کے مختلف ساحلی علاقوں میں کچھوؤں کی  بڑی تعداد میں مردہ حالات میں پائے جانے سے آبی حیات کے ماہرین کافی تشویش میں ہیں۔ چند روز پہلے جیوانی کے ساحل  علاقہ ”بندری“ میں نایاب نسل کے سات( Olive Redly )کچھوؤے  مردہ حالات میں پائے گئے تھے۔  Olive Redly کچھوؤں کی ایک ایک قسم ہے۔

اس حوالے سے جب ہم نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے کنزرویشن اینڈ انفارمیشن سنٹر جیوانی کے کوارڈینٹر سدھیر بلوچ سے رابطہ کیا تو انکا کہنا تھا کہ جب میں معمول کے ہفتہ وار وزٹ کے لئے میں  جیوانی کے ساحلی علاقوں کا دورہ کررہا تھا تو ”بندری“ کے ساحل کے قریب سات (Olive  redly) کچھوؤے مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔انکا کہنا تھا کہ پہلے مہینے میں ایک یا دو کچھوؤں کا خول ملتا تھا اور اب ایک ہی  ہفتے میں سات کچھوؤں کی موت آبی حیات کے لئے کسی المیہ سے کم نہیں۔

انکے مطابق بڑی تعداد میں کچھوؤں کی موت کے وجوہات پلاسٹک کے جال،آبی آلودگی اور کلائمٹ چینج ہوسکتی ہے۔ WWF کے مطابق Olive Redly کچھوؤے کی وزن 75 سے 100 پونڈز اور اسکی  لمبائی میں 26 سے 28 انچ ہوتی ہے۔ اس وقت کچھوؤں کی یہ اقسام پاکستان کے پانیوں میں وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔

ماہر حیاتیات اور کراچی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنس کے معاون پروفیسر شعیب کیانی کا کہنا ہے کچھوؤں کی یہ اقسام ماضی میں کراچی کے ساحل پر انڈے دیتے تھے،لیکن اب افزائش نسل کے لئے یہ کراچی کے ساحل کا رخ نہیں کرتے ہیں۔ اسکے وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ممنوعہ پلاسٹک جالوں کے استعمال سے کچھوؤے انکے زد میں آکر موت کے شکنجے میں چلے جارہے ہیں،کیونکہ مقامی ماہی گیر اب  بڑی تعداد میں پلاسٹک کے ممنوعہ جال مچھیلوں کے شکار کے لئے استعمال کررہے ہیں۔اور ان جالوں کو سمندر کے اندر اور ساحل کے قریب چھوڑتے ہیں۔جب کچھوے اپنے بلوں سے خوراک کی تلاش میں نکلتے ہیں تو ان جالوں میں پھنسنے سے ان کی موت واقع ہوتی ہے۔

مقامی سماجی کارکن کامران اسلم کے مطابق چند روز پہلے جب ہم استولہ گئے تھے،تو کچھووں کے کئی چھوٹے بچے ساحل کے قریب پلاسٹک کے جالوں میں پھنسے ہوئے تھے اور ہم نے بروقت ریسکیو کرکے 20 کے قریب کچھوؤں کو پلاسٹک کے جالوں سے آزاد کیاجبکہ زیادہ تر کچھوؤے بروقت ریسکیو نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹولہ جزیرہ پسنی، دران بیچ جیوانی اور تاک بیچ اور ماڑہ  مقامی آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے کچھوؤں کے لئے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جاتا ہے ۔کیونکہ کچھووے شرمیلے جانور ہونے کی وجہ سے روشنی اور شور کی وجہ  سے انڈے نہیں دیتے ہیں۔

 

Advertisement

شعیب کیانی کہتے ہیں کہ انسانی مداخلت اور آبی آلودگی کی وجہ سے اب کچھوے محفوظ نہیں ہیں۔ وہ مزید بتاتے ہیں کہ یہ ایک معمہ ہے کہ Olive redly کچھوے پاکستان کے پانیوں میں وافر مقدار میں پائے جانے کے باوجود یہاں انڈے کیوں نہیں دے رہے ہیں؟۔ اب کچھووں کی یہ اقسام نیسٹنگ کے لئے انڈیا ،عمان اور یو ای اے کے ساحلوں پر جاتے ہیں۔ سدھیر بلوچ کے مطابق مکران کے ساحلی علاقوں میں پہلے گرین ٹرٹل کے خول ملتے تھے،اور اب ایک ہفتے کے اندر Olive redly کے سات خول ملے ہیں۔ جو کہ آبی حیات کے لئے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساحلی علاقوں میں کنزرویشن پر کام کررہا ہے اور بڑی تعداد میں کچھوؤں کا ریسکیو کیا گیا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ نایاب نسل کے کچھوؤں کے تحفظ کے لئے مقامی لوگوں کے شعور و آگہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور غیرسرکاری کچھوؤں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں۔


تحریرو تصاویر: ظریف بلوچ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزارِ قائد پرحاضری اورفاتحہ خوانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر