Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

دنیا میں تیزی سے کورونا وائرس پھیلنے کی نئی تحقیق سامنے آگئی
Coronavirus New Research
Advertisement

عالمی ماہرین نے قدرتی ماحول تباہ کرنےکےحوالے سے انتباہ
عالمی ماہرینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول کو تباہ کیا جاتا رہا تو کورونا جیسی مزید وبائیں حملہ کریں گی۔
معروف امریکی ماہر ماحولیات اور مصنف ڈیوڈ کوائمن کا کہنا ہے کہ جب ہم جنگلات کو بے دریغ کاٹتے ہیں تو اس سے پورا ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے۔
ڈیوڈ کوائمن کے مطابق جنگل میں متعدد اقسام کے حشرات ،جانور اور پودے ہوتے ہیں جو کہ مختلف اقسام کے وائرس کی آماجگاہ بھی ہوتے ہیں۔
اسی طرح جب ہم جانوروں اور حشرات سے ان کا مسکن چھین لیتے ہیں تو وہ نئی جگہ کی تلاش میں نکلتے ہیں اور اپنی بقا کی کوشش کرتے ہیں اس دوران ان میں موجود وائرس ہمارے جسم میں منتقل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
Advertisement
ایسے ہی جب جنگلات سے لکڑی کاٹ کر شہر میں فروخت کی جاتی ہیں تو اس دوران متعدد کیڑے مکوڑوں کے ساتھ وائرس بھی انسانی آبادی میں منتقل ہوجاتے ہیں اور کیڑے مکوڑوں کے مرنے کے بعد انہیں نئی جگہ کی تلاش ہوتی ہے اور ایسے میں انسانی جسم ہی ان کی آماجگاہ بنتے ہیں۔
جبکہ دیگرماہرین ماحولیات کا بھی کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور قدرتی ماحول کی تباہی وباؤں کے پھلنے اور ان کے خطرناک ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وباؤں سے مقابلہ کرنا ہے تو آب وہوا کو صاف ستھرا رکھنا نہایت ضروری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل کورونا وائرس کی ہی ایک قسم سارس ‘جس نے 2003 میں چین میں ہی تباہی پھیلائی تھی’ سے ان علاقوں میں شرح اموات زیادہ تھیں جہاں آلودگی زیادہ تھی۔
واضح رہے کہ دنیا بھر کو متاثر کرنے والا مہلک مرض کورونا وائرس 180 سےزائد ممالک تک پھیل گیا ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 382،417 جبکہ , 569 16 افراد جاں بحق اور 102 , 513 افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی فون نے ایک خاندان کی زندگی کیسے بچائی؟
100 سالہ شخص کو 96 سالہ خاتون سے محبت ہوگئی؛ شادی کے لئے بھی تیار
انگریزی زبان کا سب سے طویل لفظ جسے پڑھنے میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں
صرف 11 سیکنڈ میں تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!!!
تصویر میں چھپے ہوئے الّو کو 10 سیکنڈ میں تلاش کریں!
تصویر میں موجود 3 فرق تلاش کریں!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر