Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے

Now Reading:

کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے
Khursheed-Shah

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی رہنماؤں کی کانفرنس میں اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ ٹھیک نہیں۔

احتساب عدالت سکھر کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت کمزور ہو چکی ہے جو لمحۂ فکر ہے، ایسے حالات میں اپوزیشن نے عوام کی ترجمانی کی، اے پی سی بلائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی تقریر کر کے چلے گئے، یہ رویہ بہتر نہیں، وزیرِ اعظم کا رویہ افسوسناک تھا، اس وقت تفصلی ڈبیٹ ہونی چاہیے تھی۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا نازک حالات سے گزر رہی ہے، پاکستان کے معاشی حالات خراب ہیں، اس موقع پر اپوزیشن نے اچھا کردار ادا کیا ہے۔

انہو ں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹر اور دیگر لوگ کام نہیں عبادت کر رہے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے ڈاکٹرز کو مزید ہمت دیں کہ وہ لوگوں کا علاج کرتے رہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر