Advertisement

ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کردیا

ہمایوں سعید

پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاد رہے کہ ہمایوں سعید سمیت حرا مانی اور عدنان صدیقی امریکا کے دورے سے واپس آئے ہیں جس کے تناظر میں ایک صارف نے ان سے ٹوئٹر پر سوال کر لیا ہے۔

Advertisement

اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف واسع چوہدری کے کیے جانے والے سوال کا جواب دے دیا۔

واسع چوہدری نے ہمایوں سعید سے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا۔

واسع چوہدری کے اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ ابھی کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے ہیں لیکن وہ گھر نہیں جائیں گے۔

ہمایوں سعید تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم لڑکیوں کی آواز بن گئے

اداکار نے مزید کہا کہ بلکہ وہ اور عدنان صدیقی کچھ دن کے لیے ایک کمرے میں خود کو بند کررہے ہیں۔

Advertisement

 ہمایو سعید نے ٹوئٹ کے اختتام پر کہا کہ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے  جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنی ابھر میں بہت تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جس سے بہت سے زندگیوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ معاشی نقصان کا بھی سامنا پوری دنیا کو کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version