پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو با صلاحیت اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس سے بچائو کےلئے سرجیکل ماسک کے بجائے نہ صرف خود اپنے لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیشِ نظر اداکارہ عائزہ خان نے فیس ماسک کو بطور فیشن اسٹیٹمنٹ کے طور پر استعمال کیا اور اپنے لباس کے میچنگ کا فیس ماسک لگایا ۔
اداکارہ عائزہ خان نےاپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میچنگ کے فیس ماسک کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کیں۔
عائزہ خان کا مزید کہنا ہے کہ اب تمام تر کپڑوں کے ساتھ میچنگ کے فیس ماسکس کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔
تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں۔
Advertisement
پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ یہاں یاتو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے ہی دور ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News